منفرد اور دلچسپ معلومات

دنیا کی بہت سی ایسی باتیں ہیں جن پر ہم عام انسان کم ہی غور کرتے ہیں جبکہ ان کا تعلق بھی ہماری روزمرہ کی زندگی سے ہوتا ہے- جیسے کہ آپ کی معلومات میں یہ جان کر یقیناً زبردست اضافہ ہوگا کہ دنیا میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام محمد ہے- یہ آرٹیکل ایسی ہی مزید منفرد اور دلچسپ معلومات کا احاطہ کیے ہوئے ہے-
 

دنیا میں سب سے زیادہ رکھا جانا والا نام محمد ہے۔

وینس وہ واحد سیارہ ہے جو گھڑی وار گھومتا ہے۔

ہاتھی وہ واحد جانور ہے جو چھلانگ نہیں لگا سکتا۔
 

image


بطخ کی آواز کی گونج سنائی نہیں دیتی۔

تتلی اپنے پاؤں سے ذائقہ محسوس کرتی ہے۔

مارلبرو کمپنی کا پہلا مالک پھیپھڑوں کے سرطان سے مرا تھا۔
 

image


قدیم مصر میں پادری اپنے جسم کا ہر بال اتار دیتے تھے، جس میں بھنوئیں اور پلکیں بھی شامل ہیں۔

برقی کرسی ایک ڈینٹسٹ نے ایجاد کی۔

انڈیانا یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری ہر سال ایک انچ نیچے ہو جاتی ہے کیونکہ اس کے انجینئرز کو اسے بناتے ہوئے یہ اندازہ نہیں تھا کہ اس میں کتنی کتابوں کا بوجھ ہو گا۔
 

image


شہد وہ واحد غذا ہے جو خراب نہیں ہو سکتی۔

انگلی کے پرنٹ کی طرح ہر ایک کی زبان کا پرنٹ بھی فرق ہوتا ہے۔

ہم ایک قدم اٹھانے کیلئے 200 مسلز استعمال کرتے ہیں۔
 

image


سائنسدانوں کے مطابق جتنا زیادہ آئی کیو ہو اتنے ہی زیادہ خواب آتے ہیں۔

خواتین کی حس سماعت مردوں سے بہتر ہوتی ہے جبکہ مردوں کی نظر خواتین سے بہتر ہوتی ہے وہ چھوٹی لکھائی کو بھی بہتر پڑھ سکتے ہیں۔

تیز موسیقی کے شور میں دیمک کے لکڑی کھانے کی رفتار دوگنی ہو جاتی ہے۔
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

A man gets lots of information in his life, but the information never ends, there r many things around us which are known to us or we know about it very little. Todays the article contains the information that you do not have before.