خوبصورت اور دلکش نظر آنا ہر مرد وعورت کی خواہش ہوتی ہے
لیکن موسمی اثرات اچھی خاصی رنگت والے انسان کو بدصورت بنا دیتے ہیں۔ اگر
آپ اس قسم کے کسی مسئلے سے دوچار ہیں تو اس کیلئے کوئی بازاری پراڈکٹ
خریدنے کی ضرورت نہیں، بس تھوڑی سے محنت کرنا ہوگی۔
موسمی اثرات سے جلد کو محفوظ رکھنے اور متاثرہ جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے
چند ٹوٹکے پیش خدمت ہیں۔
|
|
1۔ تھوڑی سی دہی، دودھ یا بالائی میں چند قطرے شہد میں ملا کر دن یا رات
میں 15 منٹ کیلئے چہرے پر لگائیں، ہر دوسرے دن یہ عمل دہرانے سے آپ اپنے
چہرے کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
2۔ کیلے کو میش کریں،اس میں ایک چمچ دہی اور چند قطرے بادام کا تیل ڈال کر
مکس کر کے چہرے اور گردن پر 20 سے 25 منٹ تک لگائیں جس کے اچھے نتائج برآمد
ہوں گے۔
3- رات کو بادام پانی میں بھگو کر رکھ دیں، صبح چھلکا اتار کر میش کرلیں،اس
میں تھوڑی سی ہلدی اور دہی یا دودھ ملائیں، یہ پیسٹ چہرے پر لگا نے پر آپ
خود فرق محسوس کریں گے۔
|
|
Disclaimer: Please consult your health physician regarding any treatment
of health issues. Information here is provided only for general health
education. |