امریکی اسلام

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس کے احکام پوری زندگی کااحاطہ کرتے ہیں اسلام کے احکام یا تو قرآن مجید میں محفوظ ہیں یا پھر انسانی زندگی کےبارے تمام تر احکام پیامبر اسلام ص کی سیرت طیبہ میں موجود ہیں۔اسلام نے اپنےظہورکے بعد پوری دنیا کو بدل کررکھ دیا اور اسلام اپنے آغاز سے لےکر اب تک مسلسل قلوب کو فتح کر رہا ہے یہ صورتحال شیطان یا اس کےچیلوں کےلیے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہےاسی لیے اسلام کے آتے ہی اسکے دشمن پیداہو گئے جنہوں نے کبھی مشرکین کی شکل میں تو کبھی یہود کی شکل میں اسلام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن ان اسلام دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی بہت سارے مشرک یا تو جہہنم واصل ہو گئے یا پھر ہدایت کا راستہ دیکھ کر اسلام کی صف میں شامل ہو گئے اسی طرح یہودیوں نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدایت کی بجائے جہنم کو چنا اور آج بھی اسلام دشمنی میں سب سے آگےہیں اسلام نے بہت سنگین حالات دیکھے لیکن اسلام کےمحافظوں نےہمیشہ اس کی حفاظت اپنی جانوں پر کھیل کر کی اسلام کےمحافظ کٹ گئے لیکن انہوں نے اسلام پر آنچ نہ آنےدی اسلام کےانہی سچے محافظوں کا خون اسلام کی رگوں میں دوڑ رہا ہے اسی خون کی تاثیر ہے کہ جب اسلام کے اصل چہرے سے متصادم چہرہ سامنےآتا ہے تو بصیرت کے ہتھار سےلیس لوگ فوری طور پر اسے پہچان لیتے ہیں اور یہ کہتے نظرآتے ہیں کہ یہ حقیقی اسلام نہیں ہو سکتا بلکہ یہ امریکی اسلام ہو سکتا ہے ۔

صاحبان بصیرت بڑی آسانی سے امریکی اسلام اور حقیقی اسلام کی تشخیص دے سکتے ہیں ۔آخر میں تخلیقی اور امریکی اسلام کے چند مصادیق آپ کی نظر ۔۔۔۔۔۔۔۔فیصلہ آپ خود کریں!!!
کیا اسلام کےنام پر بےگناہ لوگوں کاگلا کاٹنا حقیقی اسلام ہے یا ؟
کیا حرمین کے خادم ہونے کے دعوے کےساتھ اسلام دشمنوں کے ساتھ شراب نوشی اسلام ہے؟
کیا اسلامی تاریخ کے آثار کو مٹانا حقیقی اسلام ہے ؟
کیا پوری دنیا میں انسان نما بھیڑیوں کو مسلح کر کے بےگناہ انسانوں کا خون بہانا حقییقی اسلام ہے؟
کیا نعوذ باللہ پیامبر اسلام ص کے روضہ اطہر کو گرانے کے فتوے دینے والے حقیقی اسلام کے نمایندے ہیں؟
کیا قبلہ اول پر قابض یہودیوں کے ہمنوا اور حامی اسلام کے نمایندے ہیں؟
کیا مسلمانوں کے سرمایہ کو اسلام دشمنوں کی جھولی میں ڈلنے والے مسلمانوں کے خیر خواہ ہیں؟
کیا یورپی خواتین پر مر مٹنے والے سعودی عیاش اسلام کےنمایندے ہیں؟
باقی حقیقی اور امریکی اسلام کی تشخیص آپ پر!!!اپنے گھر اور محلےسے لے کر پوری اسلامی دنیا پر نگاہ دوڑائیں تو آپ کو حقیقی اور امریکی اسلام کی ہزاروں مثالیں مل جائیں گی۔
ibne raheem
About the Author: ibne raheem Read More Articles by ibne raheem: 29 Articles with 31051 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.