میانوالی شہر کی سڑکیں اور صفائی کا نظام

شروع اﷲ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والاہے

کچھ دن پہلے ڈی سی او صاحب نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کے ساتھ میانوالی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس میں بلوخیل روڈ، جہاز چوک، وتہ خیل چوک، گورنمنٹ ہائی سکول روڈ، پی اے ایف اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا گیا۔اس دوران صفائی کی صورت حال بہتر بنانے اور اندرون شہر ٹی ایم اے کو سڑکوں کی فوری مرمت کا حکم دیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میانوالی شہر کو بہتر بنایا جائے اور کہیں پر کوڑاکرکٹ کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہیں۔ڈی سی او صاحب نے روڈز کے دونوں اطراف موجود درختوں کے تنوں پر پینٹ کرنے کی بھی ہدایت کی۔بھلا ہو ڈی سی او صاحب کا جو اس طرف توجہ دینے کا موقعہ ملا۔جبکہ میانوالی شہر کی تمام کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا اتنا شکار ہوگئی ہیں کہ اب کھنڈرات بننے سے ان کو کوئی نہیں روک سکتا۔گلی کوچوں کا حال مین سڑکوں سے اور بھی خراب ہے۔ گیس کے حصول کے لئے پائپوں کو زیر زمین ڈالنے کی وجہ سے اور ٹھیک طریقہ سے دوبارہ بند نہ کرنے سے سڑکیں اپنی اصلی حالت کھو بیٹھی ہیں۔اور عارضی طور پر سڑکوں کو دوبارہ مرمت کرنا بھی اب بے سود ثابت ہو گیا ہے کیونکہ ہیوی ٹریفک کی آمدروفت سے پھر مرمت کیے جانے والے کھڈے دوبارہ اپنی اصلی حالت میں آ جاتے اور لوگوں کےلئے دردِسر بن جاتے۔میانوالی شہر کی مرکزی قبرستان حضرت سلطان زکریاؓ کی چاردیواری ناقص دیکھ بھال کی وجہ سے روزبروز گرتی جا رہی ہے جو کہ متعلقہ اداروں کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ہیروین اور چرس پینے والوں کے لئے یہ جگہ اب محفوظ بن گئی ہے۔گندگی کی ڈھیر اس قبرستان کی چاردیواری کے ساتھ ساتھ جمع رہتے۔قبرستان کے دروازے نہ ہونے کی برابر ہیں۔اس کے علاوہ جہاں جس کی مرضی ہوتی اسی جگہ کو پارکنگ اور چنگ چی رکشہ ، گاڑی وغیرہ کا اسٹاپ بنا لیتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدروفت میں پریشانی کا سبب بن جاتا ہے۔مسلم بازار، مین بازار اور بلوخیل روڈز پر ریڑھی والوں اور چنگ چی والوں نے قبضہ کر رکھا جس سے ماحول میں ہمیشہ بے ہنگم شور برپا رہتا۔صبح و شام کے اوقات میں طالبعلموں کا رش ہونے کی وجہ سے سکول و کالجز کے باہر پارکنگ کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہر کوئی جس کی جہاں مرضی پڑتی اس جگہ کو پارکنگ ایریا بنا لیتا اور اس سے اپنی جان کے ساتھ ساتھ اور طالبعلموں کی جانوں کے لئے بھی خطرہ پیدا ہو جاتا۔اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں کالاباغ روڈ کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ پر وکلاءبرادری نے اظہار برہمی کا اظہار کیا۔ اور کالاباغ روڈ کی مرمت میں بے حسی اور کوتاہی برتنے پر محکمہ پراونشل ہائی وے کے ارباب اختیار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اس روڈ میں گہرے کھڈے پڑ جانے کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا ہر وقت اندیشہ لاحق رہتا ہے۔صفائی کی صورتِ حال بھی کچھ اس طرح کی ہے۔ای ڈی او ہیلتھ میانوالی کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیموں کا ضلع میانوالی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا جس میں خصوصی ٹیم نے انسدادِ ڈینگی کے سلسلہ میں ضلع بھر کے تمام تھانوں میں مچھر کے خلاف سپرے کروایا گیا۔ضلع میانوالی تو بعد کی بات یہاں صرف میانوالی شہر میں ہی دیکھ لیں کہ صفائی ستھرائی کے کیسے انتظامات ہیں۔ حالیہ دنوں میں اخبار میں محکمہ ماحولیات کی افسر مجاز نے کئی پرائیوٹ کلینک کو صفائی کے ناقص اقدامات پر اظہار تشویش کا اظہار کیا۔محکمہ ماحولیات کے دفتر کے اردگر د علاقہ کا بغور جائزہ لیا جاتا تو محکمہ کے مجاز افسراس تشویش اظہار کبھی نہ کرتے۔ کیونکہ وہاں نکاسی آب کے ساتھ گندگی کے ڈھیر موجود ہوتے جس سے ڈینگی کے ساتھ ساتھ نہ جانے اور کتنی بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ رہتا۔اس کے علاوہ اگر سول لائن ریلولے پٹڑی سے لے کر انڈرپاس ،سبزی منڈی ریلولے پٹڑی کی بات کروں تو وہاں گندگی اپنے عروج پر موجود رہتی ہے۔تو لوکل گورنمنٹ اور ٹی ایم اے اس طرف بھی توجہ دے کیونکہ سابق ڈی سی او محمد محمود نے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھا ایسے ایسے اقدامات مراتب کیے کہ ان کی گواہی یا تو غریب شہری ، ایماندار ملازم یا پھر وہ دے سکتا جس کے ساتھ نا قص کاکردگی دیکھانے پر محکمانہ کاروائی کی گئی ہو ہی دے سکتا۔
Habib Ullah
About the Author: Habib Ullah Read More Articles by Habib Ullah: 56 Articles with 89296 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.