دنیا کے قدیم ترین شہر جو آج بھی آباد ہیں

دنیا میں ہر شہر اپنی کوئی نہ کوئی پہچان ضرور رکھتا ہے- اب چاہے وہ مثبت پہچان ہو یا منفی- لیکن دنیا میں چند شہر ایسے بھی موجود ہیں جن کی پہچان ان کا سب سے قدیم ترین ہونا ہی ہے- اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنے قدیم ترین ہونے کے باوجود آج بھی یہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آباد ہیں اور روز بروز ترقی بھی کر رہے ہیں-
 

image
دنیا کے قدیم ترین شہروں میں شمار کیے جانے والا شہر Plovdiv بلغاریہ میں واقع ہے- یہ شہر تقریباً 400 قبل مسیح میں آباد ہوا-
 
image
یہ وسطی میکسیکو کا شہر Cholula ہے- اس کا شمار بھی دنیا کے قدیم ترین شہروں میں کیا جاتا ہے- یہ شہر تقریباً 500 قبل مسیح میں آباد ہوا-
 
image
یہ ترکی کا سب سے بڑا شہر استنبول ہے اور اسے ترکی کے دارالحکومت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے- تقریباً 660 قبل مسیح میں بننے والا یہ قدیم شہر آج بھی ایک پررونق شہر سمجھا جاتا ہے-
 
image
اٹلی کا شہر روم بھی دنیا کے ان قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے جو اب بھی اپنی پور آب و تاب کے ساتھ قائم و دائم ہیں- یہ شہر تقریباً 753 قبل مسیح میں آباد ہوا-
 
image
تقریباً 1100 قبل مسیح میں آباد ہونے والا یہ شہر Xi’an چین کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے- لیکن انتہائی قدیم ہونے کے باوجود آج بھی آباد ہے
 
image
لسبن پرتگال کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت بھی ہے- یہ قدیم ترین شہر تقریباً 1200 قبل مسیح میں آباد ہوا- لیکن اس کی رونق اور چمک دمک کا اندازہ آپ یہ تصاویر دیکھ کر لگا سکتے ہیں-
 
image
انڈیا کا Varanasi بھی اتنا ہی قدیم ترین شہر ہے جتنا کہ پرتگال کا لسبن- یعنی یہ بھی تقریباً 1200 قبل مسیح میں ہی وجود میں آیا
 
image
ایتھنز یونان کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت بھی ہے- یہ انتہائی قدیم ترین شہر 1400 قبل مسیح میں آباد ہوا اور آج بھی گنجان آباد شہر ہے-
 
image
دمشق شام کا ایک انتہائی خوبصورت اور قدیم ترین شہر ہے- یہ شہر 1700 قبل مسیح میں آباد ہوا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں جدت بھی آتی رہی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Urban society may seem a modern phenomenon but cities have been around for a lot longer than one might think. Indeed, once nomadic tribes began to settle in one location, they saw that it was good, became fruitful, and multiplied.