پاکستان سیاحت کیلئے 5 واں خطرناک ترین ملک

پاکستان کو سیاحت کیلئے دنیا کا 5 واں خطرناک ترین ملک قرار دیدیا گیا۔ یہ شرمناک اعزاز امریکی جریدے فوربز کی مرتب کردہ فہرست میں پاکستان کے حصے میں آیا ہے۔ اس فہرست میں ڈکیتیاں، قتل و غارت، کرپشن، اغواء برائے تاوان، دہشتگردی اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھا گیا۔

فہرست میں صومالیہ کو سیاحت کیلئے سب سے خطرناک ملک قرار دیا گیا جسے قزاقوں کے منظم گروپس کی وجہ سے پہلا نمبر دیا گیا۔
 

image


دوسرے نمبر پر افغانستان موجود ہے جہاں غیر ملکی فوجیوں کی بڑی تعداد کے باوجود امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

تیسرے نمبر پر عراق کو رکھا گیا ہے جہاں خودکش حملے معمول بن چکے ہیں۔

چوتھے نمبر پر افریقی ملک کانگو ہے جہاں 1998ء سے جاری خانہ جنگی میں اب تک 55 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس کے بعد پاکستان کا نمبر ہے جہاں کرپشن عروج پر ہے جبکہ شمال مغربی حصوں میں انتہاپسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں جاری رہتی ہیں۔

سیاحت کے لحاظ سے غزہ دنیا کا سب سے چھٹا خطرناک ترین مقام قرار پایا ہے، جبکہ یمن 7 ویں، زمبابوے 8 ویں، الجزائر 9 ویں اور نائیجریا 10 ویں نمبر پر رہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

There are countries in the world where local people and even more so tourists feel uncomfortable. These are mostly countries with high level of crime such as murder, robbery in the streets, corruption, hostage-taking, terrorism, and so on. But tourists enamored by local beauty sometimes do not even think about it.