نیا پاکستان

عمران خان کے نئے پاکستان کے نعرے نے طول وعرض میں مقبولیت تو حاصل کر لی ہے مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ ہماری عوام جو کہ برادری اور اپنے مفادات کے حصول کی خاطر ووٹ دیتی چلی آئی ہے اس بار تبدیلی کے نعرے کو حقیقت کا روپ دیتی ہے یا پھر وہی ہوتا ہے جو کہ اکثر ہوتا آیا ہے کہ عوام جلسے جلوسوں میں تو بڑھ چھڑھ کر حصہ لیتی ہے مگر ووٹ اسی کو دیتی ہے جہاں سے کچھ حاصل وصول ہونے کی توقع ہوتی ہے ؟

عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ نئے نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہوچکا ہے اور وہ اس بار ملک کے حالات کا دھار بدلنے کو سوچ رہے ہیں اور اسی وجہ سے عمران خان کی جماعت کے جلسوں میں خوب حاصل لے رہے ہیں ۔عمران خان کی شخصیت کو اگر دیکھا جائے تو دیگر سیاست دانوں سے ہٹ کر الگ ایک خاص اہمیت رکھتی ہے کہ وہ بے داغ ہیں اگر چہ ان پر انکے ماضی کے حوالے سے متنازعہ باتیں کی جاتی ہیں جن کا کوئی واضح سر پیر نظر نہیں آتا ہے مگر ایک بات تو سامنے کی ہے کہ ان جیسی کرشماتی شخصیت فی الحال موجود سیاست دانوں کی کھیپ میں موجود نہیں ہے۔اور دوسری بات یہ ہے کہ وہ ابھی تک اقتدار میں نہیں آئے ہیں تو اس حوالے سے ان سے مثبت امیدیں رکھی جا رہی ہیں ۔ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ تحریک انصاف ملک کی ایک بڑی جماعت ابھر کر سامنے آ رہی ہے اور اگر اس کو عوام تبدیلی کی خاطر ہی ووٹ دے دیں گے تو ملک میں خوش آئند تبدیلی آ بھی سکتی ہے۔

بہت سے لوگ نئے پاکستان کے حوالے سے طنزبہ ایس ایم ایس اور دیگر جملے بھی کستے ہیں مگر سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر جس طرح کے حالات اس وقت پاکستان اور عوام کو درپیش ہیں اگر ان سے چھٹکارہ حاصل کرلیا جائے تو ایک نئے پاکستان کی بنیاد پھر سے رکھی جا سکتی ہے مگر عقل کے اندھوں کو یہ بات کون سمجھائے گا کہ ایک سوراخ سے دو دو بار ڈسنے والے اس ملک میں کیا خاص تبدیلی اب لائیں گے؟ دیگر دو بڑی جماعتوں نے اگرچہ کچھ اچھے کام کئے ہیں مگر کرپشن اور لوٹ مارٹ کے بھی نئے ریکارڈقائم کئے ہیں انکا احتساب کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس بار ملک کی خدمت کرنے کا موقعہ ایک نئی جماعت کو بھی دیا جائے تاکہ انکا حساب کیا جا سکے۔

١١مئی ایک نئی تاریخ رقم کر سکتا ہے اگر ہم حقدار کو ووٹ دیں اور اپنے ضمیر کی آواز سن کر اس ملک کو بس ایک اچھا لیڈر فراہم کر سکیں تو ہماری کئی نسلیں سکون و خوشحالی کی زندگی بسر کر سکیں گی۔اگر ہمیں نیا پاکستان بنانا ہے تو یہ کڑوا گھونٹ پینا ہوگا۔آپ عمران خان کو ووٹ نہ بھی دینا چاہیں تو کوئی بات نہیں ہے آپ اسے ووٹ دیں جو آپ کے حلقے میں کھڑے ہونے والے امیداواروں میں سب سے مخلص اور ایماندار شخص ہو اور کچھ کردکھانے کا متلاشی ہو تو نیا پاکستان خود ہی بن سکتا ہے وگرنہ آپ نئے لوگوں کو آزمانے کی خاطر ہی سہی ایک بار انہیں ووٹ دیں چاہیے وہ عمران خان کے منتخب امیدوار ہی کیوں نہ ہوں۔ایک قدم اُٹھائیں اور ایک نئے پاکستان بنانے کی بنیاد رکھیں۔
Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 394 Articles with 522625 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More