بجلی کی بچت کیسے ہو۔۔۔؟

بجلی کی بچت کیسے ہو تمام پاکستانی اپنی اپنی گھڑیوں کی سوئیاں موسم گرما میں ایک گھنٹہ آگے کردیں، برقی روشنی کی بجائے سورج سے حاصل شدہ روشنی میں کام کریں، اور بجلی کے ساتھ ساتھ بجلی کے استعمال میں کمی کے باعث بل کے پیسے بھی بچائیں، واہ واہ! کتنا سیدھا اور آسان حل ہے بجلی اور روپوں کی بچت کا اگر یہ معمول باقاعدہ ہو تو ایک دن ہمارا ترقی پذیر ملک ضرور اپنے اس اقدام کی بدولت ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ سب اتنا آسان ہے کہ محض وقت کو اپنی مرضی سے آگے پیچھے کر دینا ہمارے مسائل کے حل کا ذریعہ ہے ہرگز نہیں

ضرورت وقت کو بدلنے کی نہیں اپنے آپ کو بدلنے کی ہے گھڑ ی کی سوئیاں تبدیل کرنے کی بجائے اپنے روز مرہ معمولات میں تبدیلی لائیں، تن آسانی کی عادت ترک کریں، صبح خیزی کی عادت اپنائیں، آئے دن کی بےجا تفریحات و مشاغل میں کمی لائیں ، روزمرہ کے پیشتر امور میں سادگی اختیار کریں، اپنی قوت بازو پر بھروسہ کرنا سیکھیں

گھریلو خواتین امور خانہ داری کے وہ کام جو ہاتھوں سے باآسانی اور کم وقت میں سرانجام دیئے جا سکتے ہیں ان کے لئے برقی مشینوں کو زحمت نہ دیں بلا ضرورت برقی آلات کے استعمال سے گریز کریں بدلتے موسموں کے توازن و شدت سے لطف اٹھائیں، بدلتی رتوں کے گرم سرد اثرات کو کبھی کبھی برداشت بھی کر لیا کریں یہ نہیں کہ ابھی گرمیاں جوبن پر آئی بھی نہیں اور سورج کی تمازت برداشت نہ کرتے ہوئے موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی اے سی کے ٹھنڈک یاد آنے لگے کیا آپ سورج کی تمازت کو برداشت کرنے کا حوصلہ بھی نہیں رکھتے

یہی حال سردیوں کا ہے ابھی سرد ہواؤں نے پرواز کے لئے پر تولے نہیں کہ سٹور میں رکھے ہیٹر برآمد
ذرا سی ہمت دکھائیں تو تھوڑی سی برداشت تھوڑی سی سخت کوشش آپ کو بہت سے مسائل سے محفو‎ظ رکھ سکتی ہے

اگر آپ اپنے طرز عمل میں وقت اور موسموں کے ساتھ تھوڑی بہت تبدیلیاں لے آئیں تو آپ بجلی کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت کچھ ہس انداز کرسکتے ہیں کہ آپ کا طرزعمل ہی آپ کے دن بدن پڑھتے ہوئے مسائل کا سبب ہے اور آپ اپنے طرز عمل کی تبدیل سے ہی اپنے بہت سے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں اپنی سی کوشش کر کے دیکھیں تو سہی آپ خود اپنے مسائل میں کمی محسوس کریں گے، اس طرح آپ بجلی کے ساتھ ساتھ اپنے قیمتی وقت اور پیسے کی بھی بچت کر سکتے ہیں شکریہ
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 488900 views Pakistani Muslim
.. View More