آج کے دور میں ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے۔
۔جدید تیز رفتار زندگی میں ذہنی دباؤ، غصہ اور مناسب خوراک کے بجائے فاسٹ
فوڈ کا استعمال ہائی بلڈ پریشر، یعنی بلند فشار خون کا بڑا سبب بن رہے ہیں۔
آج پوری دنیا میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض سے آگہی کا عالمی دن منایا جارہا
ہے- اسی سلسلے میں جنگ نیوز نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اصل میں
اس بیماری میں ستر فیصد لوگوں کو تکلیف نہیں ہوتی، کسی کو معمولی چکر آجاتا
ہے تو لوگ اس کو نظرانداز کردیتے ہیں اس لیے اس کو سائیلنٹ کلر کہتے ہیں۔
|
|
جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ جب انسان گھر سے باہر نکلتا ہے، باہر کیسے کیسے
پرابلم ہوتے ہیں،انسان کو یہ پتہ نہیں چلتا کہ وہ واپس گھر لوٹے گا بھی کہ
نہیں اسی طرح بچے اسکول جاتے ہیں، بھائی،والد دفتر جاتے ہیں حالات کی وجہ
سے ویسے ٹینشن ہی بہت ہے۔
ماہرین کے مطابق ہائی بلڈپریشر کئی خطرناک بیماریوں کو جنم دیتا ہے جس میں
برین ہیمبرج ،دل اور گردوں کے امراض سے لے کر بینائی تک کے مسائل پیدا
ہورہے ہیں ، ان بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے ماہرین لائف اسٹائل پر توجہ
دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔
وزن کو کنٹرول کر کے، نمک کا استعمال کم کر کے، چربی کا استعمال کم کرنا
اور لائف اسٹائل کو امپروو کرنا اور فزیکل activity اس میں تھوڑی زیادہ ہو۔
جان ہے تو جہان ہے کی مسلمہ حقیقت تسلیم کرتے ہوئے انسان کو زندگی میں آج
بلکہ ابھی سے اپنے طرز زندگی اور طرز خوراک میں سادگی کے ساتھ ساتھ ورزش کی
طرف خاطر خواہ دھیان دینا ہوگا۔
|