خوبصورت آبشاروں کے حسین نظارے

جب دریا کے راستے میں نرم و سخت چٹانوں کی افقی تہیں یکے بعد دیگرے واقع ہوں نیز ان کی موٹائی بھی زیادہ نہ ہو تو دریا نرم چٹانوں کو پہلے کاٹ ڈالتا ہے۔ چنانچہ نرم و سخت چٹانوں کا سیڑھی دار سلسلہ وجود پذیر میں آتا ہے جس پر دریا کچھ دور بہتا، پھر کودتا اور پھر بہتا ہے۔ دریا کے اس طرح کے بہاؤ کو آبشیب کہتے ہیں۔ اگر چٹانوں کی موٹائی زیادہ ہو اور نرم چٹانیں کٹ جائیں اور سخت چٹانیں اپنی جگہ باقی رہیں تو پانی ایک چادر کی شکل میں بلندی سے گرتا ہے۔ اسے آبشار کہا جاتا ہے۔ ان آبشاروں کے بننے اور گرنے کے عمل سے انتہائی پرکشش٬ اور حیرت انگیز نظارے تخلیق ہوتے ہیں- چند ایسے ہی خوبصورت اور حسین نظارے آج اس آرٹیکل میں ملاحظہ کیجیے-
 

Seljalandsfoss, Iceland
یہ خوبصورت آبشار آئس لینڈ کے جنوبی ساحلی علاقے کے نزدیک Seljalandsfoss کے مقام پر واقع ہے- اس آبشار کی بلندی 200 فٹ ہے جو کہ چٹانوں سے گرنے کے بعد ایک تالاب میں جاملتی ہے٬ اور ایسے ہی لاتعداد خوبصورت نظارے آئس لینڈ کے مقبول ہونے کی وجہ بھی ہیں-

image


Detian Waterfall, Vietnam/China
یہ حسین نظارہ ویتنام اور چین کی سرحد پر واقع Detian آبشار کا ہے- یہ آبشار دنیا کی بڑی آبشاروں میں سے ایک ہے- اس کے نزدیک ترین چینی علاقہ Guangxi ہے جبکہ ویتنام کی طرف سے قریب ترین Trung Khanh ڈسٹرکٹ ہے-

image


Gocta Cataracts, Peru
یہ آبشار پیرو کے علاقے Gocta Cataracts میں واقع ہے اور یہ صدیوں سے قریبی گاؤں کے نام سے ہی مشہور ہے- یہ آبشار پیرو کے شمالی حصے میں بہنے والے ایمیزون دریا کے قریب ایک بلند مقام پر 20ویں صدی کے آغاز میں دریافت کی گئی-

image


Sutherland Falls, New Zealand
نیوزی لینڈ کے جنوبی جزائر کے پہاڑوں پر گرنے والی اس آبشار کی بلندی 1904 فٹ ہے- یہ آبشار نیوزی لینڈ کے Fiordland نیشنل پارک میں واقع ہے- اس مقام تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک پگڈنڈی پر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے-

image


Ventisquero Colgante Falls, Chile
ایک اندازے کے مطابق چلی میں واقع اس آبشار کی بلندی 1800 سے 2000 فٹ ہے- ان آبشار کے بہنے کا سلسلہ چلی کے Queulat نیشنل پارک میں موجود پہاڑوں کی چوٹیوں پر موجود گلیشیر سے شروع ہوتا ہے-

image


Murchison Falls, Uganda
یہ دلکش آبشار Kabarega Falls کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- 141 فٹ بلند یہ آبشار یوگنڈا کے مغربی بارڈر جو کہ کانگو کے ساتھ ملحق ہے٬ کے نیشنل پارک میں واقع ہے- ان دونوں ملکوں کی سرحدوں میں فاصلہ رکھنے کے لیے فوج نے دریائے نیل میں 20 فٹ چوڑے چٹانی پتھر رکھے ہوئے ہیں-

image


Virginia Falls, Canada
یہ آبشار کینیڈا کے Nahanni نیشنل پارک میں موجود South Nahanni دریا کے اوپر 800 فٹ کے چوڑے حصے پر واقع ہے- اس خوبصورت آبشار کو دریافت کرنے والے Fenley Hunter تھے٬ جنہوں نے 1928 میں ایک جیولوجیکل سروے کے دوران اس آبشار کو دریافت کیا-

image


Gullfoss, Iceland
یہ مقام ان جزیروں میں سے ایک ہے جن میں سیاح بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں- یہ آبشار آئس لینڈ کے جنوب مغرب میں بہنے والے دریا Hvítá پر واقع ہے- اس خوبصورت آبشار تک رسائی حاصل کرنے کے لیے دو مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے-

image


Plitvice Lakes National Park, Croatia
ہر سال 10 لاکھ سے زائد سیاح مشرقی کروشیا کے Plitvice نیشنل پارک میں واقع جھیلوں اور آبشاروں کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں- یہ نیشنل پارک 180مربع میل پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی سرحدیں دو چھوٹے یورپی ممالک بوسنیا اور ہرزگوینا سے منسلک ہیں-

image


Pir Ghaib Waterfall, Pakistan
ہمارا پیارا پاکستان بھی خوبصورتی کے معاملے میں کسی سے کم نہیں- پیر غائب آبشار بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے 70 کلومیٹر فاصلے پر موجود وادی بولان میں واقع ہے- یہ دلکش اور پرکشش آبشار دو مختلف حصوں میں گرتی ہے اور یہ دونوں حصے ہی ایک بہت بڑے صاف و شفاف تالاب میں جاملتے ہیں- اس تالاب کا پانی خوبصورت نیلے رنگ کا اور انتہائی ٹھنڈا ہے-

image


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Waterfalls are a gift of God to earth, making the land spectacular and enchantingly beautiful. They create a divine, miraculous and heaven-sent vision. It’s thick foamy water splashing down the cliffs partitions the land and the water fumes and droplets spread in air while producing amazing sounds. This list takes the readers on a tour to breathtakingly beautiful waterfalls around the globe.