حاکمیت صرف اللہ کی ہے - حصہ اول

کسی انسان کو حق حکومت حاصل نہیں ہے۔ قرآن کریم نے ایک انسان پر دوسرے انسان کی حکومت کے تصور کو باطل قرار دینے کے لئے اس حقیقت کا اعلان کر دیا کہ “ہم نے تمام فرزندان آدم کو واجب التکریم پیدا کیا ہے“- بنی اسرائیل آیت ٧٠

اس لئے کسی انسان کو اس کا حق حاصل نہیں کہ وہ اپنے آپ کو حاکم اور دوسرے کو محکوم سمجھے اور اس طرح وہ دوسروں سے اپنا حکم منوائے۔

“کسی انسان کو اس کا حق حاصل نہیں کہ اللہ اسے ضابطہ قوانین، فیصلہ کرنے کی قوت اور نبوت بھی عطا کر دے اور وہ لوگوں سے یہ کہے کہ تم اللہ کو چھوڑ کر میرے محکوم بن جاؤ“۔ سورت آل عمران آیت ٧٨

لہٰذا پہلی بات یہ ہے کہ قرآن کسی انسان کو حق حکومت دیتا ہی نہیں لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ وہ اس کی ضرورت ہی نہی سمجھتا۔ وہ اس کی ضرورت سمجھتا ہے بلکہ اس کو لازم قرار دیتا ہے۔ لیکن کہتا یہ ہے کہ یہ حق صرف الله کو حاصل ہے۔

“یاد رکھو اختیارات و اقتدار کا واحد مالک اللہ ہے اس کے سوا حکومت کا حق کسی کو حاصل نہیں اس کا فرمان ہے کہ اس کے سوا کسی کی اطاعت اور محکومیت اختیار نہ کی جائے یہ ہے زندگی کا محکم اور استوار نقشہ، لیکن اکثر لوگ اس حقیقت کو نہیں جانتے“۔سورت یوسف آیت ٤٠
R.A.Dawood
About the Author: R.A.Dawood Read More Articles by R.A.Dawood: 5 Articles with 7590 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.