دنیا کا سب سے زیادہ سونا رکھنے والے ممالک

سونے (Gold) کے بارے میں انگریزی کہاوت ہے کہ جس کے پاس سونا ہوتا ہے وہی قانون بناتا ہے۔ سونا ایک عنصر اور دھات کا نام ہے۔ جو اپنی خصوصیات کی وجہ سے انتہائی مہنگی ہے۔ یہ دولت کی علامت ہے، اسکے سکے بنائے جاتے ہیں، زیورات میں استعمال ہوتی ہے، یہ چٹانوں میں ذروں یا پتھروں جیسی شکل میں ملتی ہے، یہ نرم چمکدار اور پیلے رنگ کی دھات ہے جسے کسی بھی شکل میں ڈھالا جاسکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں دنیا کے ان ممالک کا ذکر کیا گیا ہے جن کے پاس سب سے زیادہ سونا موجود ہے- اور یہ سونا ان ممالک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک نمایاں حیثیت بھی رکھتا ہے-
 

image
نیدر لینڈ اس وقت 612.5 ٹن سونا رکھتا ہے جو کہ اس ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر کا 58.7 فیصد بنتا ہے-
 
image
جاپان جو کہ ایک ترقی یافتہ ملک ہے٬ اس وقت جاپان کے پاس 765.2 ٹن سونا موجود ہے- اور یہ اس ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا 3.1 فیصد ہے-
 
image
روس کے 976.9 ٹن سونا موجود ہے جو کہ اس ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا 9.5 فیصد ہے-
 
image
سوئزر لینڈ ایک سیاحتی ملک ہے اور یہ ملک 1,040.1 ٹن سونا رکھتا ہے- یہ سونا اس ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر کا 10 فیصد ہے-
 
image
چین بھی انتہائی تیز سے ترقی کر رہا ہے اور اس وقت اس ملک میں 1,054.1 ٹن سونا موجود ہے جو کہ چین کے زر مبادلہ کے ذخائر کا 1.6 فیصد بنتا ہے-
 
image
فرانس ایک یورپین ملک ہے جبکہ اس کے پاس موجود سونے کی مقدار 2,435.4 ٹن ہے- یہ سونا اس ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا 69.5 فیصد ہے-
 
image
اٹلی اس وقت 2,451.8 ٹن سونا رکھتا ہے جو کہ اس ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر کا 71.3 فیصد بنتا ہے-
 
image
آئی ایم ایف کوئی ملک تو نہیں لیکن بین الاقوامی قرضے فراہم کرنے والے اس ادارے کے پاس موجود اثاثوں میں ایک بڑا اثاثہ سونا ہی ہے- آئی ایم ایف کی بیلنس شیٹ کے مطابق اس ادارے کے پاس موجود سونے کی مالیت 4.9 بلین ڈالر ہے-
 
image
جرمنی کا شمار بھی ترقی یافتہ ممالک میں کیا جاتا ہے اور اس ملک میں موجود سونے کی مقدار 3,391.3 ٹن ہے- اور یہ اس ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر کا 72.1 فیصد ہے-
 
image
دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ سونا امریکہ کے پاس ہے جو کہ 8,133.5 ٹن ہے- اور یہ امریکہ زر مبادلہ کے ذخائر کا 75.1 فیصد ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Countries have been stockpiling gold in the recent years as low borrowing costs combined with an unprecedented amount of central-bank stimulus programs have boosted its appeal. Once just considered an inflation hedge, gold is now also used as a safe haven investment and a protection against currency devaluation as global stimulus programs threaten to devalue the world’s reserve currencies.