رنگا رنگ پھولوں کی خوبصورتی ہر آنکھ کو ہی متاثر کرتی ہے
اور اگر کبھی ان پھولوں کو مائیکرو اسکوپ سے دیکھا جائے تو قدرت کی باریکی
دیکھنے والے کو ششدر بھی کردیتی ہے۔ منفرد کام کرنے کے شوقین ایک جاپانی
فنکار نے انتہائی طاقتور الیکٹرانک مائیکرو اسکوپ استعمال کرتے ہوئے پھولوں
کی تصاویر لیں تو ان کے اندر چھپی خوبصورت کھل کر وضاحت سے سامنے آ گئی۔
مائیکرو سکوپ سے تصاویر لیے جانے کے بعد اس فنکار نے کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے
ذریعے رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ایک حسین روپ دے ڈالا ۔
|
|
اس ماہر جاپانی فنکار نے الیکٹران مائیکرو سکوپ سے مختلف خوبصورت پودوں٬
پتوں٬ زردانوں اور پھولوں کی پنکھڑیوں کی حیرت انگیز شاندار تصاویر حاصل کی
ہیں- ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد ہی ان خوبصورت پھولوں میں چھپی دلکشی کا
اندازہ لگایا جاسکتا ہے-
جاپانی آرٹسٹ Susumu Nishinaga کا کہنا ہے کہ “ زمین پر موجود تقریباً تمام
چیزوں کو فوٹو گرافر اپنے کیمروں میں محفوظ کر چکے ہیں- لیکن مائیکرو دنیا
میں موجود انجان خوبصورتی اب بھی اس انتظار میں ہے کہ کوئی اسے دریافت کرے“-
جاپانی آرٹسٹ کے اس چونکا دینے والے مجموعہ میں بینگن کے پھول کی پنکھڑیاں٬
للی٬ pansies اور hibiscus کے پودوں کے ساتھ ساتھ مختلف خوبصورت پھولوں کے
زردانے شامل ہیں-
|
|
درحقیت مسٹر Nishinaga نے ایک یونیورسٹی سے ڈیزائنر کی تربیت حاصل کی- جس
کے بعد انہوں نے ایک لیبارٹری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسکیننگ الیکٹرون
مائیکرو سکوپ کو استعمال ہوتے ہوئے دیکھا-
یہ انتہائی بیش قیمت آلہ سکیننگ کے ذریعے چھوٹے سے چھوٹے ذرات کی تصاویر
اتارنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ بھی اس کے بنیادی الیکٹرون پر توجہ مرکوز
رکھتے ہوئے-
مسٹر Nishinaga اب تک کئی کتابیں لکھ چکے ہیں اور جاپان میں بہت سی نمائشیں
منعقد کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں-
|
|
یہ جاپانی فنکار انسانی جسم کے اندرونی حصوں کی قابل ذکر تصاویر بھی لے چکا
ہے جن میں ناقابل یقین سطح تک نظام ہضم کی تفصیلات سامنے آئی ہیں- |
More Interesting
Pictures:
|
|