دنیا میں لوگ اپنے مختلف شوق کے حوالے سے جانے جاتے ہیں
لیکن امیر ترین افراد کے شوق بھی امیرانہ ہی ہوتے ہیں- اور ان کی رکھی گئی
ہر چیز انتہائی بیش قیمت ہوتی ہے- ایسے ہی دنیا کے چند امیر ترین افراد کے
مہنگے ترین شوق کا ذکر آج اس آرٹیکل میں شامل ہے جن کا شوق اپنے اثاثوں میں
پرتعیش بحری جہاز کو بھی شامل رکھنا ہے-
|
Azzam Yacht
دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے مہنگا ترین بحری جہاز رکھنے کا اعزاز سعودی
شہزادے الولید بن طلال السعود کے پاس ہے- 400 ملین یورو کی مالیت کا یہ
بحری جہاز حال ہی میں خریدا گیا ہے اور اس نے ہر لحاظ سے Eclipse Yacht کو
پیچھے چھوڑ دیا ہے- اس بحری جہاز کی رفتار 30 knots یا 35 میل فی گھنٹہ ہے-
590 فٹ لمبا یہ بحری جہاز ابھی زیر تعمیر ہے اور اس کے ڈیزائن میں 1 سال
جبکہ اس کی تعمیر میں 3 سال کا عرصہ درکار ہے- اس کے علاوہ اس کی تمام
خصوصیات کو خفیہ رکھا جارہا ہے- لیکن اندازہ یہی ہے کہ دوسرے بحری جہاز کی
نسبت انتہائی منفرد خصوصیات کا حامل جہاز ہوگا- |
|
Eclipse Yacht
اس بحری جہاز کے مالک Roman Abrahamovich ہیں جو کہ اپنے نمائشی طرز زندگی
کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں- اس جہاز کی مالیت 350 ملین ڈالر ہے- یہ
جہاز اس وقت خریدا گیا جب کساد بازاری کا دور دورہ تھا- جب یہ خریدا گیا
تھا اس وقت اس جہاز کی مالیت اور اس کے سائز نے تمام جہازوں کے ریکارڈ توڑ
ڈالے-اس جہاز میں 2 ہیلی پیڈ٬ سنیما٬ 5000 اسکوائر فٹ پر پھیلا ماسٹر ہال٬
لائبریری اور 20 واٹر جیٹ بھی موجود ہیں- اس کے علاوہ اس جہاز میں کسی بھی
ہنگامی صورتحال میں زیر آب داخلی و خارخی راستے بھی موجود ہیں- 2 سال سے
زائد عرصے میں مکمل ہونے والے اس 558 فٹ لمبے اس جہاز کی 9 منزلیں ہیں-
|
|
Dubai Yacht
اس بحری جہاز کے مالک شیخ بن راشد المخطوم ہیں- 300 ملین ڈالر کی مالیت کے
اس بحری جہاز کی تعمیر کا کام 2001 میں شروع ہوا جس کا اختتام 2006 میں ہوا-
اس بحری جہاز پر 1 ہیلی پیڈ کے ساتھ ساتھ کشادہ ڈائننگ ایریا٬ وی آئی پی
کمرے٬ مہمان خانے٬ مختلف منزلوں تک رسائی کے لیے ایلیویٹر اور متعدد سیلون
موجود ہیں- یہ پرتعیش بحری جہاز زیادہ تر خلیجی علاقوں میں موجود ہوتا ہے-
اس جہاز کا بیشتر حصہ ائیر کنڈیشنڈ ہے جو کہ مہمانوں کو گرم موسم سے محفوظ
رکھتا ہے-
|
|
Dilbar Yacht
اس بحری جہاز کے مالک Alishar Usmanov ہیں جو کہ ایک روسی اسٹیل میگنٹ
کمپنی کے مالک ہیں- 263 ملین ڈالر کی مالیت کے اس بحری جہاز کو 2005 میں
تعمیر کیا گیااور اس کے بعد اس جہاز کو Alishar Usmanov نے اپنی والدہ کے
نام سے موسوم کردیا- 361 فٹ کے اس دیو قامت جہاز کو Lurrson اور Tim
Haywood نے ڈیزائن کیا- اس جہاز میں عملے کے 47 افراد کے ساتھ ساتھ 20
مہمانوں کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے- دوسری مختلف سہولیات کے ساتھ ساتھ اس
بحری جہاز میں سوئمنگ پول اور ہیلی پیڈ بھی موجود ہیں- یہ بحری جہاز 18.4
knots کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
|
|
Rising Sun Yacht
اس خوبصورت بحری جہاز کے مالک David Geffen ہیں اور اس بحری جہاز کی مالیت
200 ملین ڈالر ہے- 453 فٹ لمبا یہ جہاز اسٹاف ممبرز کے علاوہ 16 مہمانوں کو
ٹھہرانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے- 8000 فٹ اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلے اس
بحری جہاز میں ایک باسکٹ بال٬ ہیلی پیڈ٬ سوئمنگ پول٬ سنیما ہال اور ایک
آبدوز کے لیے جگہ بھی موجود ہے٬ جسے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں استعمال
کیا جاسکتا ہے- قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس جہاز کی دیکھ بھال پر سالانہ 13
ملین ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں-
|
|
Octopus Yacht
اس شاندار بحری جہاز کے مالک Paul Allen ہیں جو کہ دنیا کی سب سے معروف
سوفٹ وئیر کمپنی مائیکرو سوفٹ کے شریک بانی ہیں- اس بحری جہاز کی مالیت 200
ملین ڈالر ہے- پال کی دلچسپیوں میں جہاز رانی بھی شامل ہے اور اسی وجہ سے
یہ بحری جہاز ان کا اثاثہ بھی ہے- یہ بحری جہاز 414 فٹ لمبا ہے- اور اس
جہاز میں مسلسل 2 ہفتوں تک سفر کرنے کی صلاحیت موجود ہے- کسی بھی ہنگامی
صورتحال سے نمنٹے کے لیے ایک آبدوز بھی اس جہاز کے ساتھ منسلک ہے جو کہ 10
افراد کا بوجھ اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس کے علاوہ دیگر سہولیات کے
ساتھ ساتھ اس جہاز میں 2 ہیلی پیڈ٬ سوئمنگ پول اور 7 کشتیاں بھی موجود ہیں-
|
|
Amevi Yacht
اس بحری جہاز کے مالک لکشمی متل ہیں جو کہ انڈیا کی ایک اسٹیل مل کے مالک
ہونے کے ساتھ ساتھ انڈیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی شامل ہیں- ان
کی ایک پرتعیش رہائش گاہ بھی دنیا بھر میں مشہور ہے- اس کے علاوہ ان کے
دیگر قابل ذکر اثاثوں کے طرح یہ انتہائی مہنگا ترین بحری جہاز بھی ان کے
اثاثوں میں شامل ہے- یہ بحری جہاز اب تک دنیا کے کئی مشہور ترین افراد کی
میزبانی بھی سرانجام دے چکا ہے جیسے کہ 2010 میں جنیفر لوپز رات کے کھانے
پر اس جہاز کی مہمان رہی- اس جہاز پر مساج روم٬ سنیما٬ سوئمنگ پول اور ایک
سیلون بھی موجود ہے- اس جہاز میں 22 اسٹاف ممبرز کے ساتھ ساتھ 16 مہمانوں
کی گنجائش بھی موجود ہے-
|
|
Al Said Yacht
اس بحری جہاز کے مالک سلطان قابوس ہیں اور حقیقی طور پر یہ بحری جہاز شاہی
اشرافیہ ہی کے لیے تخلیق کیا گیا ہے- 2007 میں تعمیر کیے گئے اس بحری جہاز
کی مالیت 109 ملین ڈالر ہے- اس جہاز کو ڈیزائن کرنے والے Jonathan Quinn
Barret ہیں- یہ پرتعیش جہاز 65 مہمانوں اور 140 اسٹاف ممبرز کو جگہ فراہم
کرتا ہے- اس جہاز میں آپ براہ راست 50 افراد کی آرکسٹرا کی کارکردگی کا
مشاہدہ کرسکتے ہیں- مہمانوں کو اس جہاز تک رسائی کے لیے ہیلی کاپٹر کی مدد
سے جہاز تک پہنچایا جاتا ہے-
|
|
Abdul Aziz Yacht
اس بحری جہاز کے مالک عبداﷲ بن عبدالعزیز السعود ہیں- 73 ملین ڈالر کی
مالیت کے اس بحری جہاز کو سعودی بادشاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز السعود نے اس
وقت خریدا جب وہ شاہی خاندان کے ولی عہد شہزادے تھے- اس جہاز کی تعمیر 1984
میں کی گئی اور اس پرتعیش جہاز پر 22 مہمانوں کے ساتھ ساتھ 14 افراد کے
اسٹاف کے لیے بھی جگہ موجود ہے- جنہیں باقاعدہ طور پر شاہی مہمانوں سے حسن
سلوک سے پیش آنے کے لیے خاص تربیت دی جاتی ہے- یہ بحری جہاز زیادہ سے زیادہ
22 knots کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے- دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ
ایک ریسٹورنٹ بھی موجود ہے-
|
|
Tian Yacht
اس بحری جہاز کے مالک بھارتی بزنس مین انیل امبانی ہیں- 80 ملین ڈالر کی
مالیت کا یہ بحری جہاز چند قانونی وجوہات کی بنا پر ایک عرصے تک خبروں کی
زینت بھی بنتا رہا- ریلائس انڈسٹری کے مالک انیل امبانی نے یہ جہاز اپنی
بیوی کو تحفے میں دیا اور اس جہاز کا نام بھی دلچسپ انداز میں رکھا گیا ہے-
نام کے دو حروف انیل امبانی کے نام سے لیے گئے ہیں جبکہ باقی دو حروف ان کی
بیوی کے نام سے لیے گئے ہیں- دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ اس بحری جہاز میں
ایک کلاسیکل ڈائننگ ایریا٬ 5 کیبن بھی موجود ہیں جس میں ہر کیبن میں 2 برتھ
بھی موجود ہیں-
|
|
|
|