گرمیاں آتے ہی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال عام ہوجاتا
ہے،گرمی ختم کرنے کیلئے تھادل کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔
تھادل گرمیوں کا مشہور اور دلفریب مشروب ہے جس کے پینے سے نہ صرف ٹھنڈک
محسوس ہوتی ہے بلکہ دن بھر گرمی کا احساس بھی کم ہوتا۔
|
|
دی نیوز ٹرائب کے مطابق شہر میں رہنے والے لوگ اکثر بازاری تھادل استعمال
کرتے ہیں لیکن آپ اسے گھر میں بھی تیار کرسکتے ہیں۔
تھادل بنانے کیلئے ایک کلو چینی، 150 گرام بادام، 1 کھانے کا چمچ چہار مغز،
ایک کھانے کا چمچ ثابت سبز الائچی، سونف ایک کھانے کا چمچ، خشخاش ایک کھانے
کا چمچ، زیرہ ایک کھانے کا چمچ درکار ہوگا۔
150 گرام بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر چھلکا اتار دیں اسی طرح سونف،
چہار مغز، خشخاش، سبز الائچی اور زیرہ کو ایک کپ پانی میں رات بھر کیلئے
بھگو کر رکھیں۔
تھادل بنانے کیلئے سب سے پہلے ایک پین میں ایک لیٹر پانی اور چینی کو پکنے
کیلئے چولہے پر رکھ دیں، ساتھ ساتھ اس میں بننے والا جھاگ چھلنی سے اتارتے
جائیں ۔اب بادام، چہار مغز، خشخاش، سبز الائچی، سونف اور تھوڑا سا پانی
بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں،اس کو کپڑے کی مدد سے چھان کراس کا پانی شیرے
میں ڈال دیں۔
مزید 10 منٹ تک شیرے کو پکا کرچولہے سے اتارلیں ، اس کو ٹھنڈا کرکے بوتل
میں ڈال لیں ، لیجئے تھادل تیار ہوگیا۔
|