ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی معذور خاتون

2 سال قبل اپنی ٹانگ سے محروم ہو جانے والی بھارتی کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی معذور خاتون بن گئی ہے۔
 

image


دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ اورنیما سنہا 2 سال قبل ایک ٹرین حادثے میں اپنی ٹانگ سے محروم ہوگئی تھی تاہم اس نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرکے ہمت و حوصلے کی نئی مثال قائم کردی ہے۔

بھارتی خاتون نے منگل کی صبح یہ کارنامہ سر انجام دیا جس کی نیپالی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے۔

اورینما معذور ہونے سے پہلے والی بال پلئیر تھیں تاہم 2 سال قبل ٹرین میں چوروں سے کشمکش میں وہ اپنی بائیں ٹانگ سے محروم ہوگئی تھی۔
 

image

انکا کہنا ہے کہ معذوری کے باوجود میں نے ہمت نہیں ہاری اور میں نے طے کرلیا ایسا کچھ کر کے دکھاؤں گی جو اس سے پہلے کسی نے نہیں کیا ہوگا۔

اس سے پہلے مردوں میں ایک برطانوی کوہ پیما ٹام ویٹکر نے 1998ء میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے پہلے معذور مرد کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Arunima Sinha, 26, from the northern state of Uttar Pradesh, reached the peak on Tuesday morning after a slow climb from Everest Base Camp. "She left high camp at 6pm on Monday evening and arrived at the summit at 10:55am (0510 GMT) on Tuesday," Ang Tshering Sherpa, founder of Asian Trekking, the company that organised the expedition, told the AFP news agency.