محمد یوسف نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ پلیئر محمد یوسف نے کرکٹ کی دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے ۔ ریکارڈ ساز پاکستانی کھلاڑی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے اور ہر طرح کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 39 سنچریاں بنانے والے محمد یوسف نے 90 ٹیسٹ میچوں میں 7530 رنز بنائے جس میں 24 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 223 ہے۔
 

image


لیجنڈ بیٹسمین محمد یوسف نے 288 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 9720 رنز بنائے جس میں 15 سنچریاں اور 64 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

محمد یوسف پاکستانی ٹیم کے کپتان بھی رہے اور کئی میچوں میں ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جب کہ لیجنڈ بلے باز کو بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی بھی کہا جاتا تھا۔
 

image

میڈیا کو اپنی ریٹائرمنٹ کے اعلان سے آگاہ کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اب کھرے کھوٹے کی پہچان نہیں رہی ، میڈیا مار دھاڑ کرنے والے کو ہیرو بنا کر پیش کرتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Former Pakistan captain Mohammad Yousuf has announced his retirement from any kind of cricket. Mohammad Yousuf (born 27 August 1974) is a Pakistani right-handed batsman. Prior to his conversion to Islam in 2005, Yousuf was one of only a few Christians to play for the Pakistan cricket team.