27رجب وہ دن ہے جس دن اﷲ تعالیٰ نے حضور اکرم ﷺ کو رسالت عطاء فرمائی اور
27رجب کو ہی حضور اکرم ﷺ نے معراج کی سعادت حاصل کی۔حضرت محمد ﷺ نے ارشاد
فرمایا۔رجب اﷲ تعالیٰ کا مہینہ ہے شعبان میرا اور رمضان میری اُمت کا مہینہ
ہے ۔ رجب المرجب بیج بونے کا شعبان المعظم آبپاشی(یعنی پانی دینا) کا اور
رمضان المبارک فصل کاٹنے کا مہینہ ہے لہذا جو رجب میں عبادت کا بیج نہیں
بوتا اور شعبان میں اپنے آنسوؤں سے سیراب نہیں کرتا وہ رمضان المبارک میں
فصل رحمت نہیں کاٹ سکے گاجبکہ رجب المرجب جسم کو شعبان المعظم دل کو اور
رمضان المبارک روح کو پاک کرتا ہے۔ماہِ رجب سے ہی مسلمان رمضان المبارک کے
مہینے کی تیاری کرتا ہے جس میں خاص عبادات اور دعاؤں سے اس مبارک مہینے کا
ثواب اور اجر حاصل کرسکتے ہیں۔27رجب کی رات کو حضور اکرم ﷺ کو معراج ہوا۔اس
رات کی فضیلت کے متعلق حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا
جس نے 27رجب کا روزہ رکھا اس کو 60مہینوں کے روزہ رکھنے کا ثواب ملے
گا۔بروایت ابو مسلم حضرت سلیمان فارسی سے نقل کیا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کا
ارشاد ہے کہ اگر اس دن کوئی روزہ رکھے اور رات کو عبادت کرے تو اس کو ایک
سو برس روزہ رکھنے والے کے اور سوسال رات کی عبادت کرنے کے برابر اجروثواب
ملے گا۔اس کے علاوہ پورے مہینے میں مندرجہ ذیل عبادات اور دعاؤں سے فیض
حاصل کیا جاسکتا ہے۔ روزانہ 1ہزار مرتبہ پڑھیں۔یاحی یا قیوم۔پورے مہینے میں
کم از کم تین روزے رکھیں اور روزانہ دورودشریف اور دو رکعت نفل نمازاداکریں
۔اﷲ تعالیٰ ہمیں ا س ماہِ رجب میں عبادات کرنے کی توفیق فرمائے اور رمضان
المبارک کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین |