بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
انسان کی تخلیق
١- هُوَ الَّذِىۡ يُصَوِّرُكُمۡ فِى الۡاَرۡحَامِ كَيۡفَ يَشَآءُ لَاۤ
اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ ﴿۶﴾ آل عِمرَان
وہی جس طرح چاہے ماں کے پیٹ میں تمہارا نقشہ بناتا ہے اس کے سوا اور کوئی
معبود نہیں زبردست حکمت والا ہے.
٢- يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّكُمُ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ
نَّفۡسٍ وَّاحِدَةٍ وَّخَلَقَ مِنۡهَا زَوۡجَهَا وَبَثَّ مِنۡهُمَا
رِجَالًا كَثِيۡرًا وَّنِسَآءً ۚ 1( النِّسَاء)
اے لوگو اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی جان سے اس
کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلائیں.
٣- يُرِيۡدُ اللّٰهُ اَنۡ يُّخَفِّفَ عَنۡكُمۡۚ وَخُلِقَ الۡاِنۡسَانُ
ضَعِيۡفًا ﴿۲۸﴾ النِّسَاء
اللہ چاہتا ہے کہ تم سے بوجھ ہلکا کر دے کیوں کہ انسان کمزور پیدا کیا گیا
ہے.
٤- اَللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا تَحۡمِلُ كُلُّ اُنۡثٰى وَمَا تَغِيۡضُ
الۡاَرۡحَامُ وَمَا تَزۡدَادُ وَكُلُّ شَىۡءٍ عِنۡدَه بِمِقۡدَارٍ ﴿۸﴾
الرّعد
الله کو معلوم ہے کہ جو کچھ ہر مادہ اپنے پیٹ میں لیے ہوئے ہے اور جو کچھ
پیٹ میں سکڑتا اور بڑھتا ہے اور اس کے ہاں ہر چیز کا اندازہ ہے .
٥- وَلَـقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنۡ صَلۡصَالٍ مِّنۡ حَمَاٍ
مَّسۡنُوۡنٍۚ ﴿۲۶﴾ الحِجر
اور البتہ تحقیق ہم نے انسان کو بجتی ہوئی مٹی سے جو سڑے ہوئے گارے سے تھی
پیدا کیا.
٦- خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ نُّـطۡفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِيۡمٌ مُّبِيۡنٌ
﴿۴﴾ النّحل
اسی نے آدمی کو ایک بوند سے پیدا کیا پھر وہ یکایک کھلم کھلا جھگڑنے لگا.
٧- مِنۡهَا خَلَقۡنٰكُمۡ وَفِيۡهَا نُعِيۡدُكُمۡ وَمِنۡهَا نُخۡرِجُكُمۡ
تَارَةً اُخۡرٰى ﴿۵۵﴾ طٰه
اسی زمین سے ہم نے تمہیں بنایا اور اسی میں لوٹائیں گے اور دوبارہ اسی سے
نکالیں گے.
٨- يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ اِنۡ كُنۡـتُمۡ فِىۡ رَيۡبٍ مِّنَ الۡبَـعۡثِ
فَاِنَّـا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ثُمَّ مِنۡ نُّـطۡفَةٍ ثُمَّ مِنۡ
عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنۡ مُّضۡغَةٍ مُّخَلَّقَةٍ وَّغَيۡرِ مُخَلَّقَةٍ
لِّـنُبَيِّنَ لَـكُمۡ وَنُقِرُّ فِى الۡاَرۡحَامِ مَا نَشَآءُ اِلٰٓى
اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخۡرِجُكُمۡ طِفۡلًا ثُمَّ لِتَبۡلُغُوۡۤا
اَشُدَّكُمۡ ۚ وَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّتَوَفّٰى وَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّرَدُّ
اِلٰٓى اَرۡذَلِ الۡعُمُرِ لِكَيۡلَا يَعۡلَمَ مِنۡۢ بَعۡدِ عِلۡمٍ
شَيۡــًٔـا ﴿۵﴾ الحَجّ
اے لوگو اگر تمہیں دوبارہ زندہ ہونے میں شک ہے تو ہم نے تمہیں مٹی سے پھر
قطرہ سے پھر جمے ہوئے خون سے پھر گوشت کی بوٹی نقشہ بنی ہوئی اور بغیر نقشہ
بنی ہوئی سے بنایا تاکہ ہم تمہارے سامنے ظاہر کر دیں اور ہم رحم میں جس کو
چاہتے ہیں ایک مدت معین تک ٹھیراتے ہیں پھر ہم تمہیں بچہ بنا کر باہر لاتے
ہیں پھر تاکہ تم اپنی جوانی کو پہنچو اور کچھ تم میں سے مر جاتے ہیں اور
کچھ تم میں سے نکمی عمر تک پہنچائے جاتے ہیں کہ سمجھ بوجھ کا درجہ پا کر
ناسمجھی کی حالت میں جا پڑتا ہے.
٩- وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنۡ سُلٰلَةٍ مِّنۡ طِيۡنٍ ۚ ﴿۱۲﴾
المؤمنون
اور البتہ ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصہ سے پیدا کیا.
١٠- ثُمَّ جَعَلۡنٰهُ نُطۡفَةً فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍ ﴿۱۳﴾ المؤمنون
پھر ہم نے حفاظت کی جگہ میں نطفہ بنا کر رکھا.
١١- ثُمَّ خَلَقۡنَا النُّطۡفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقۡنَا الۡعَلَقَةَ
مُضۡغَةً فَخَلَقۡنَا الۡمُضۡغَةَ عِظٰمًا فَكَسَوۡنَا الۡعِظٰمَ لَحۡمًا
ثُمَّ اَنۡشَاۡنٰهُ خَلۡقًا اٰخَرَ فَتَبٰـرَكَ اللّٰهُ اَحۡسَنُ
الۡخٰلِقِيۡنَ ﴿۱۴﴾ المؤمنون
پھر ہم نے نطفہ کا لوتھڑا بنایا پھر ہم نے لوتھڑے سے گوشت کی بوٹی بنائی
پھر ہم نے اس بوٹی سے ہڈیاں بنائیں پھر ہم نے ہڈیوں پر گوشت پہنایا پھر اسے
ایک نئی صورت میں بنا دیا سو الله بڑی برکت والا سب سے بہتر بنانے والا ہے.
١٢- وَاللّٰهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٍ مِّنۡ مَّآءٍ ۚفَمِنۡهُمۡ مَّنۡ
يَّمۡشِىۡ عَلٰى بَطۡنِه ۚ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّمۡشِىۡ عَلٰى رِجۡلَيۡنِ
وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّمۡشِىۡ عَلٰٓى اَرۡبَعٍ يَخۡلُقُ اللّٰهُ مَا
يَشَآءُ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ ﴿۴۵﴾النُّور
اور الله نے ہر جاندار کو پانی سے بنایا ہے سو بعض ان میں سے اپنے پیٹ کے
بل چلتے ہیں اور بعض ان میں سے دو پاؤں پر چلتے ہیں اور بعض ان میں سے چار
پاؤں پر چلتے ہیں الله جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے بے شک الله ہر چیز پر قادر
ہے.
١٣- وَهُوَ الَّذِىۡ خَلَقَ مِنَ الۡمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَه نَسَبًا وَّ
صِهۡرًا وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيۡرًا ﴿۵۴﴾ الفُرقان
اور وہی ہے جس نے انسان کو پانی سے پیدا کیا پھر ا س کے لیے رشتہ نسب اور
دامادی قائم کیا اور تیرا رب ہر چیز پر قادر ہے.
١٤- اَللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ ضُ عۡفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنۡۢ بَعۡدِ
ضُ عۡفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنۡۢ بَعۡدِ قُوَّةٍ ضُ عۡفًا وَّشَيۡبَةً
يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ ۚ وَهُوَ الۡعَلِيۡمُ الۡقَدِيۡرُ ﴿۵۴﴾ الرُّوم
الله ہی ہے جس نے تمہیں کمزوری کی حالت میں پیدا کیا پھر کمزوری کے بعد قوت
عطا کی پھر قوت کے بعد ضعف اور بڑھاپا بنایا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور
وہی جاننے والا قدرت والا ہے.
١٥- الَّذِىۡۤ اَحۡسَنَ كُلَّ شَىۡءٍ خَلَقَه وَبَدَاَ خَلۡقَ
الۡاِنۡسَانِ مِنۡ طِيۡنٍۚ ﴿۷﴾ السَّجدَة
جس نے جو چیز بنائی خوب بنائی اور انسان کی پیدائش مٹی سے شروع کی.
١٦- ثُمَّ جَعَلَ نَسۡلَه مِنۡ سُلٰلَةٍ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍۚ ﴿۸﴾
السَّجدَة
پھر اس کی اولاد نچڑے ہوئے حقیر پانی سے بنائی.
١٧- ثُمَّ سَوّٰهُ وَنَفَخَ فِيۡهِ مِنۡ رُّوۡحِه وَجَعَلَ لَكُمُ
السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ وَالۡاَفۡـــِٕدَةَ قَلِيۡلًا مَّا
تَشۡكُرُوۡنَ ﴿۹﴾ السَّجدَة
پھر اس کے اعضا درست کیے اور اس میں اپنی روح پھونکی اور تمہارے لیے کان
اور آنکھیں اور دل بنایا تم بہت تھوڑا شکر کرتے ہو.
١٩- وَاللّٰهُ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ثُمَّ مِنۡ نُّطۡفَةٍ ثُمَّ
جَعَلَـكُمۡ اَزۡوَاجًا وَمَا تَحۡمِلُ مِنۡ اُنۡثٰى وَلَا تَضَعُ اِلَّا
بِعِلۡمِه وَمَا يُعَمَّرُ مِنۡ مُّعَمَّرٍ وَّلَا يُنۡقَصُ مِنۡ عُمُرِه
اِلَّا فِىۡ كِتٰبٍ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرٌ ﴿۱۱﴾ فَاطِر
اور الله ہی نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر نطفہ سے پھر تمہیں جوڑے بنایا
اور کوئی مادہ حاملہ نہیں ہوتی اور نہ وہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے اور نہ
کوئی بڑی عمر والا عمر دیا جاتا ہے اور نہ اس کی عمر کم کی جاتی ہے مگر وہ
کتاب میں درج ہے بے شک یہ بات الله پر آسان ہے.
٢٠- اَوَلَمۡ يَرَ الۡاِنۡسَانُ اَنَّا خَلَقۡنٰهُ مِنۡ نُّطۡفَةٍ فَاِذَا
هُوَ خَصِيۡمٌ مُّبِيۡنٌ ﴿۷۷﴾ یسٓ
کیا آدمی نہیں جانتا کہ ہم نے اسے منی کے ایک قطرے سے بنایا ہے پھر وہ کھلم
کھلا دشمن بن کر جھگڑنے لگا.
٢١- فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَهُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمۡ مَّنۡ خَلَقۡنَا اِنَّا
خَلَقۡنٰهُمۡ مِّنۡ طِيۡنٍ لَّازِبٍ ﴿۱۱﴾ الصَّافات
پس ان سے پوچھیئے کیا ان کا بنانا زیادہ مشکل ہے یا ان کا جنہیں ہم نے پیدا
کیا ہے بے شک ہم نے انہیں لیسدار مٹی سے پیدا کیا ہے.
٢٢- خَلَقَكُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنۡهَا زَوۡجَهَا
وَاَنۡزَلَ لَـكُمۡ مِّنَ الۡاَنۡعَامِ ثَمٰنِيَةَ اَزۡوَاجٍ ؕ
يَخۡلُقُكُمۡ فِىۡ بُطُوۡنِ اُمَّهٰتِكُمۡ خَلۡقًا مِّنۡۢ بَعۡدِ خَلۡقٍ
فِىۡ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ ؕ ذٰ لِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمۡ لَهُ الۡمُلۡكُ ؕ
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۚ فَاَ نّٰى تُصۡرَفُوۡنَ ﴿۶﴾ الزُّمَر
اس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا پھر اس نے اس سے اس کی بیوی بنائی اور
تمہارے لیے آٹھ نر اور مادہ چارپایوں کے پیدا کیے وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے
پیٹوں میں ایک کیفیت کے بعد دوسری کیفیت پر تین اندھیروں میں بناتا ہے یہی
الله تمہارا رب ہے اسی کی بادشاہی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم کہاں
پھرے جا رہے ہو.
٢٣- هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ثُمَّ مِنۡ نُّطۡفَةٍ ثُمَّ
مِنۡ عَلَقَةٍ ثُمَّ يُخۡرِجُكُمۡ طِفۡلًا ثُمَّ لِتَبۡلُغُوۡۤا
اَشُدَّكُمۡ ثُمَّ لِتَكُوۡنُوۡا شُيُوۡخًا ؕ وَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّتَوَفّٰى
مِنۡ قَبۡلُ وَلِتَبۡلُغُوۡۤا اَجَلًا مُّسَمًّى وَّلَعَلَّكُمۡ
تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۶۷﴾ مومن
وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پھر نطفے سے پھر خون بستہ سے پیدا کیا پھر وہ
تمہیں بچہ بنا کر نکالتا ہے پھر باقی رکھتا ہے تاکہ تم اپنی جوانی کو پہنچو
پھر یہاں تک کہ تم بوڑھے ہو جاتے ہو کچھ تم میں اس سے پہلے مر جاتے ہیں
(بعض کو زندہ رکھتا ہے اور تاکہ تم وقت مقررہ تک پہنچو اور تاکہ تم سمجھو.
٢٤- لِّـلَّـهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ ؕ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ
ؕ يَهَبُ لِمَنۡ يَّشَآءُ اِنَاثًا وَّيَهَبُ لِمَنۡ يَّشَآءُ
الذُّكُوۡرَ ۙ ﴿۴۹﴾ الشّوریٰ
آسمانوں اور زمین میں الله ہی کی بادشاہی ہے جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جسے
چاہتا ہے لڑکیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے لڑکے بخشتا ہے.
٢٥- اَوۡ يُزَوِّجُهُمۡ ذُكۡرَانًا وَّاِنَاثًا ۚ وَيَجۡعَلُ مَنۡ
يَّشَآءُ عَقِيۡمًاؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌ قَدِيۡرٌ ﴿۵۰﴾ الشّوریٰ
یا لڑکے اور لڑکیاں ملا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے بے
شک وہ خبردار قدرت والا ہے.
٢٦- يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ وَّاُنۡثٰى
وَجَعَلۡنٰكُمۡ شُعُوۡبًا وَّقَبَآٮِٕلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ
اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَ تۡقٰٮكُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ
خَبِيۡرٌ ﴿۱۳﴾ حجرات
اے لوگو ہم نے تمہیں ایک ہی مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہارے خاندان
اور قومیں جو بنائی ہیں تاکہ تمہیں آپس میں پہچان ہو بے شک زیادہ عزت والا
تم میں سے الله کے نزدیک وہ ہے جو تم میں سے زیادہ پرہیزگار ہے بے شک الله
سب کچھ جاننے والا خبردار ہے.
٢٧- خَلَقَ الۡاِنۡسَانَۙ ﴿۳﴾ عَلَّمَهُ الۡبَيَانَ ﴿۴﴾ الرَّحمٰن
اس نے انسان کو پیدا کیا . اسے بولنا سکھایا.
٢٨- خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ صَلۡصَالٍ كَالۡفَخَّارِۙ ﴿۱۴﴾
اس نے انسان کو ٹھیکری کی طرح بجتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا.
٢٩- بِالۡحَـقِّ وَصَوَّرَكُمۡ فَاَحۡسَنَ صُوَرَكُمۡۚ وَاِلَيۡهِ
الۡمَصِيۡرُ ﴿۳﴾ التّغَابُن
اور تمہاری صورت بنائی پھر تمہاری صورتیں اچھی بنائیں اور اسی کی طرف لوٹ
کر جانا ہے.
٣٠- قُلۡ هُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَكُمۡ وَجَعَلَ لَـكُمُ السَّمۡعَ
وَالۡاَبۡصَارَ وَ الۡاَفۡـــِٕدَةَ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَشۡكُرُوۡنَ ﴿۲۳﴾
المُلک
کہہ دو اسی نے تم کو پیدا کیا ہے اور تمہارے لیے کان اور آنکھ اور دل بھی
بنائے ہیں (مگر) تم بہت ہی کم شکر کرتے ہو.
٣١- اَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةً مِّنۡ مَّنِىٍّ يُّمۡنٰىۙ ﴿۳۷﴾ ثُمَّ كَانَ
عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ ﴿۳۸﴾ القِیَامَة
کیا وہ ٹپکتی منی کی ایک بوند نہ تھا . پھر وہ لوتھڑا بنا پھر الله نے اسے
بنا کر ٹھیک کیا.
٣٢- فَجَعَلَ مِنۡهُ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىؕ ﴿۳۹﴾
القِیَامَة
پھر اس نے مرد و عورت کا جوڑا بنایا.
٣٣- اِنَّا خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنۡ نُّطۡفَةٍ اَمۡشَاجٍۖ
نَّبۡتَلِيۡهِ فَجَعَلۡنٰهُ سَمِيۡعًۢا بَصِيۡرًا ﴿۲﴾ دهر
بے شک ہم نے انسان کو ایک مرکب بوند سے پیدا کیا ہم اس کی آزمائش کرنا
چاہتے تھے پس ہم نے اسے سننے والا دیکھنے والا بنا دیا.
٣٤- اَلَمۡ نَخۡلُقۡكُّمۡ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍۙ ﴿۲۰﴾ فَجَعَلۡنٰهُ
فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍۙ ﴿۲۱﴾ اِلٰى قَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍۙ ﴿۲۲﴾ المُرسَلات
کیا ہم نے تمہیں ایک ذلیل پانی سے نہیں پیدا کیا . پھر ہم نے اس کو ایک
محفوظ ٹھکانے میں رکھ دیا . ایک معین اندازے تک.
٣٥- فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ ﴿۵﴾ خُلِقَ مِنۡ مَّآءٍ
دَافِقٍۙ ﴿۶﴾ يَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَيۡنِ الصُّلۡبِ وَالتَّرَآبِ﴿۷﴾ الطّارق
پس انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے . ایک اچھلتے
ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے . جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے
نکلتا ہے .
٣٦- لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡ كَبَدٍؕ ﴿۴﴾ البَلَد
کہ بےشک ہم نے انسان کو مصیبت میں پیدا کیا ہے .
٣٧- اَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّه عَيۡنَيۡنِۙ ﴿۸﴾ وَلِسَانًا وَّشَفَتَيۡنِۙ ﴿۹﴾
البَلَد
کیا ہم نے اس کے لیے دو آنکھیں نہیں بنائیں . اور زبان اور دو ہونٹ .
٣٨- لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِيۡمٍ ﴿۴﴾ ثُمَّ
رَدَدۡنٰهُ اَسۡفَلَ سَافِلِيۡنَۙ ﴿۵﴾ التِّین
بے شک ہم نے انسان کو بڑے عمدہ انداز میں پیدا کیا ہے . پھر ہم نے اسے سب
سے نیچے پھینک دیا ہے .
٣٩- خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ عَلَقٍۚ ﴿۲﴾ العَلق
جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا . |