دنیا کی تیز ترین موٹر بائیکس

موٹر سائیکل دنیا بھر میں سب سے زیادہ تفریح والی اور تیز رفتار سواری سمجھی جاتی ہے- موٹر سائیکل سے محبت رکھنے والا ہر شخص تیز رفتار بائیک کی سواری کرنا چاہتا ہے- یہاں ہم دنیا کی چند تیز رفتار موٹر بائیک کا ذکر کر رہے ہیں جن کو تیز رفتار بنانے کے لیے مختلف ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں-
 

Dodge Tomahawk
اس ہیوی بائیک میں 500bhp (انجن کی طاقت کی پیمائش BHP یعنی Brake Horsepower یونٹ کے ذریعے ہوتی ہے) کا وائپر انجن V10 نصب ہے- یہ موٹر بائیک 300 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

image


MTT Streefighter
اس موٹر بائیک میں ٹربائن انجن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے٬ جبکہ اس بائیک میں 420bhp کی طاقت والا انجن نصب ہے- یہ بائیک 250 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے-

image


MTT Turbine Superbike (Y2K Superbike)
یہ ایک سپر بائیک ہے جس میں Rolce Royce ٹربائن انجن نصب ہے- اس انجن کو ملنے والی طاقت 320bhp ہے جبکہ یہ بائیک 230 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

image


Suzuki Hayabusa
سوزوکی کمپنی کی یہ موٹر بائیک 197bhp یعنی 1349cc ہے- اس بائیک کی زیادہ سے زیادہ رفتار 200 میل فی گھنٹہ تک رہتی ہے- لیکن اس کے حالیہ ماڈل کی رفتار محدود جو کہ زیادہ سے زیادہ 186 میل فی گھنٹہ تک ہے-

image


Kawasaki Ninja ZX-14
کاواساکی کمپنی کی پیش کردہ اس موٹر سائیکل میں DOHC انجن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے- اس بائیک کا انجن 1352CC ہے جو کہ 190bhp بنتا ہے- یہ ہیوی بائیک 190 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

image


BMW S1000RR
یہ ایک سپر بائیک ہے جس میں DOHC ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے- یہ خوبصورت موٹر بائیک 2009 کی عالمی چمپئین شپ میں متعارف کروائی گئی- اس بائیک میں نصب انجن 999cc ہے اور یہ بائیک اس وقت 186 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے-

image


MV Agusta F4 CC
اس بائیک میں 1078cc کا انجن نصب ہے جو کہ 200bhp کی طاقت فراہم کرتا ہے- یہ موٹر بائیک 190 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

image


Honda CBR1100XX Blackbird
ہنڈا اپنی منفرد موٹر سائیکلوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے- ہنڈا کا متعارف کردہ یہ ماڈل 1996 سے قابل استعمال ہے اور اس میں DOHC ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے- اس بائیک میں 1137cc کا انجن نصب ہے جس کی طاقت 150bhp ہے- یہ بائیک 180 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے-

image


Yamaha YZF R1
ہنڈا کے بعد دوسرا مشہور نام یاماہا کا سمجھا جاتا ہے- یہ موٹر بائیک یاماہا کی معروف ترین اسٹریٹ موٹر سائیکلوں میں سے ایک ہے- اور اس میں بھی DOHC ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے- اس میں نصب انجن 179bhp یعنی 998cc ہے- اور یہ بائیک 170 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے-

image


Aprilia RSV 1000 R
اس پرکشش موٹر بائیک میں 141bhp کی طاقت والا V2 انجن نصب ہے جبکہ اس کے دوڑنے کی صلاحیت 168 میل فی گھنٹہ ہے-

image


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Bike is one of the most entertaining and fast rides in the World, The thing which fascinate me most about motorbikes is their sound, The heavier the engine the better the sound is produced, Well every bike lover wants a faster motorbike to ride, After year 2000 the competition in bikes market had dramatically increased, They introduced turbine powered bikes like y2k which were much more faster in acceleration and top speed were above 200 mph,