عنوان کے مطابق آیات (معراج)

 بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ

معراج

١- سُبۡحٰنَ الَّذِىۡۤ اَسۡرٰى بِعَبۡدِه لَيۡلًا مِّنَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ اِلَى الۡمَسۡجِدِ الۡاَقۡصَا الَّذِىۡ بٰرَكۡنَا حَوۡلَه لِنُرِيَه مِنۡ اٰيٰتِنَا‌ اِنَّه هُوَ السَّمِيۡعُ الۡبَصِيۡرُ‏ ﴿۱﴾ بنیٓ اسرآئیل
وہ پاک ہے جس نے راتوں رات اپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک سیر کرائی جس کے اردگرد ہم نے برکت رکھی ہے تاکہ ہم اسے اپنی کچھ نشانیاں دکھائیں بے شک وہ سننے والا دیکھنے ولا ہے.

٢- عَلَّمَه شَدِيۡدُ الۡقُوٰىۙ‏ ﴿۵﴾ ذُوۡ مِرَّةٍ فَاسۡتَوٰىۙ‏ ﴿۶﴾ وَهُوَ بِالۡاُفُقِ الۡاَعۡلٰى ﴿۷﴾ ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ‏ ﴿۸﴾ النّجْم
بڑے طاقتور (جبرائیل) نے اسے سکھایا ہے. جو بڑا زور آور ہے پس وہ قائم ہوا (اصلی صورت میں). اور وہ(آسمان کے) اونچے کنارے پر تھا. پھر نزدیک ہوا پھر اور بھی قریب ہوا.

٣- فَكَانَ قَابَ قَوۡسَيۡنِ اَوۡ اَدۡنٰى‌ۚ‏ ﴿۹﴾ فَاَوۡحٰۤى الٰى عَبۡدِه مَاۤ اَوۡحٰى‏ ﴿۱۰﴾ مَا كَذَبَ الۡفُؤَادُ مَا رَاٰى‏ ﴿۱۱﴾ النّجْم
پھر فاصلہ دو کمان کے برابر تھا یا اس سے بھی کم. پھر اس نے الله کے بندے کے دل میں القا کیا جو کچھ القا کیا دل نے. جھوٹ نہیں کہا تھا جو دیکھا تھا.

٤- اَفَتُمٰرُوۡنَه عَلٰى مَا يَرٰى‏ ﴿۱۲﴾ وَلَقَدۡ رَاٰهُ نَزۡلَةً اُخۡرٰىۙ‏ ﴿۱۳﴾ عِنۡدَ سِدۡرَةِ الۡمُنۡتَهٰى‏ ﴿۱۴﴾ عِنۡدَهَا جَنَّةُ الۡمَاۡوٰى ﴿۱۵﴾ النّجْم
پھر جو کچھ اس نے دیکھا تم اس میں جھگڑتے ہو. اور اس نے اس کو ایک بار اور بھی دیکھا ہے. سدرة المنتہیٰ کے پاس. جس کے پاس جنت الماویٰ ہے.

٥- اِذۡ يَغۡشَى السِّدۡرَةَ مَا يَغۡشٰىۙ‏ ﴿۱۶﴾ مَا زَاغَ الۡبَصَرُ وَمَا طَغٰى‏ ﴿۱۷﴾ لَقَدۡ رَاٰى مِنۡ اٰيٰتِ رَبِّهِ الۡكُبۡرٰى‏ ﴿۱۸﴾ النّجْم
جب کہ اس سدرة پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا (یعنی نور). نہ تو نظر بہکی نہ حد سے بڑھی. بے شک اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں.
S.Ghazanfar Abbas Tirmizi
About the Author: S.Ghazanfar Abbas Tirmizi Read More Articles by S.Ghazanfar Abbas Tirmizi: 20 Articles with 17551 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.