لگژری ہوٹلوں میں قائم دنیا کے سب سے مہنگے کمرے

جب آپ شہر یا ملک سے باہر چھٹیاں گزارنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس وقت سب سے بنیادی مسئلہ رہائش کا پیدا ہوتا ہے کہ کس ہوٹل میں ٹھہرا جائے- اور ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ ہوٹل میں ملنے والا کمرا تمام جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہو- لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسی موقع کے لیے یہ محاور کہا جاتا ہے کہ “جتنا گڑ ڈالو اتنا میٹھا“ یعنی جتنی رقم ادا کریں گے اتنی ہی اچھی چیز میسر آئے گی- ہم یہاں دنیا کے مہنگے ترین کمروں کا ذکر کر رہے ہیں جو کہ مختلف لگژری ہوٹلوں میں واقع ہیں- یہ کمرے درحقیقت ایک مکمل اپارٹمنٹ مانند ہیں جو کہ آج کے جدید دور تمام سہولیات سے آراستہ ہیں-
 

Royal Penthouse Suite, President Wilson Hotel
پریڈنٹ ولسن ہوٹل جنیوا میں واقع ہے اور اسے دنیا کا ایک خوبصورت فائیو اسٹار ہوٹل سمجھا جاتا ہے- اس ہوٹل کی مقبولیت کی وجہ اس ہوٹل میں موجود Royal Penthouse Suite نامی ایک بڑا کمرا ہے جو اپارٹمنٹ کے طرز پر تعمیر کیا گیا ہے(Suite ایک مکمل اپارٹمنٹ کو کہا جاتا ہے) - اس کمرے کا کرایہ فی رات 52 ہزار ڈالر ہے اور یہ کرایہ ہی اس کمرے کو دنیا کا سب سے مہنگا ترین کمرا بھی بناتا ہے- یہ کمرا اس ریاست کے سربراہوں اور سیاسی رہنماؤں کا انتہائی پسندیدہ ہے- اور یہ بل کلنٹن٬ ٹونی بلئیر اور بل گیٹس جیسی قد آور شخصیات کی میزبانی بھی سرانجام دے چکا ہے- 5500 اسکوائر فٹ سے زائد پر پھیلا یہ کمرا ہوٹل کی 8ویں منزل پر تعمیر ہے- اور اس کمرے میں موجود کھڑکی کا شیشہ 6 سینٹی میٹر موٹا اور مکمل طور پر بلٹ پروف ہے- اس کھڑکی سے جنیوا کی خوبصورت جھیل کا شاندار نظارہ کیا جاسکتا ہے-کمرے میں گرینڈ پیانو٬ ڈیلکس فٹنس سینٹر٬ سیٹلائٹ ٹی وی اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولیات بھی موجود ہیں-

image


Hugh Hefner Sky Villa, Palms Casino Resort
10 ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلا یہ کمرا (Suite) لاس ویگاس کے Palms Casino Resort میں واقع ہے- اپارٹمنٹ نما کمرا دو منزلوں اور تین بیڈرم پر مشتمل ہے اور اس کی فی رات کرایہ 40 ہزار ڈالر ہے- اس کمرے میں مکمل فٹنس جم٬ مساج کے لیے بنایا گیا روم٬ گھومتا بیڈ اور وہ بھی چھت سے مزین آئینے کے ساتھ موجود ہیں- اس کمرے میں پلازما ٹی وی اور گلاس ایلیویٹر بھی نصب ہیں- اس کمرے کو جو چیز خاص بناتی ہے وہ یہاں بنایا گیا سوئمنگ پول ہے جہاں سے باہر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے-

image


Penthouse Sea View Apartments, The Hotel Martinez
فرانس کے علاقے Cannes میں موجود Hotel Martinez میں واقع اس لگژری اپارٹمنٹ کا فی رات کرایہ 37650 ڈالر ہے- اس اپارٹمنٹ میں دو ڈائننگ روم٬ سٹنگ روم٬ دو بیڈ روم٬ دو باتھ روم بمعہ شاور اور حمام٬ اور ایک بہت بڑا ٹیرس موجود ہے- اس اپارٹمنٹ میں پلازما اسکرین٬ ویڈیو کانفرنسنگ٬ کمپیوٹر٬ سیٹلائٹ ٹی وی اور فیکس مشین کی سہولیات بھی موجود ہیں-

image


Penthouse Suite, The Setai
یہ شاندار اپارٹمنٹ حقیقی معنوں میں ایک لگژری ہوٹل The Setai میں واقع ہے- یہ ہوٹل میامی کے جنوبی ساحل پر تعمیر کیا گیا ہے- 10 ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلے اس اپارٹمنٹ کا فی رات کرایہ 30 ہزار ڈالر ہے- یہ اپارٹمنٹ ہوٹل کی 40ویں منزل پر واقع ہے جہاں سے اردگرد کا شاندار نظارہ کیا جاسکتا ہے- قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہاں ذاتی ایلیویٹر بھی نصب کی گئی ہیں- اس اپارٹمنٹ میں دو ماسٹر بیڈروم پر مشتمل چار بیڈ روم بنائے گئے ہیں- اور اس اپارٹمنٹ میں 4 باتھ روم بھی موجود ہیں جو کہ 2 بڑے سائز کو جکوزی ٹب سے آراستہ ہیں- اس کےعلاوہ ایک میوزک روم٬ پاؤڈر روم اور اسٹیم شاور کی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں-

image


The Royal Villa, Grand Resort Lagonissi
تین کمروں پر مشمل اس پرتعیش نجی گھر کا کرایہ فی رات 34 ہزار 500 ڈالر ہے- یہ اپارٹمنٹ یونان کے شہر ایتھنز میں بنائے گئے Grand Resort Lagonissi میں واقع ہے- اس اپارٹمنٹ میں دو بیڈروم بمعہ کنگ سائز بیڈ٬ لیونگ روم بمعہ ڈائننگ ٹیبل اور دو ماربل سے آراستہ باتھ روم موجود ہیں- ٹیکنالوجی کے حوالے سے اس اپارٹمنٹ میں وائرلیس ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ٬ فیکس٬ لیپ ٹاپ٬ پرنٹر٬ اسکینر اور ویڈیو فون کی سہولت بھی موجود ہے- دیگر قابل ذکر سہولیات میں انڈور پول٬ آؤٹ ڈور ہیٹڈ پول٬ ایک جم اور ایک پرائیوٹ شیف شامل ہیں- یہاں ایک لکڑی کا تعمیر کردہ ٹیرس بھی موجود ہے جہاں سورج طلوع ہونے کا شاندار نظارہ کیا جاسکتا ہے-

image


Royal Suite on the 5th floor of the Hôtel Plaza Athénée
پیرس کے Hôtel Plaza Athénée میں واقع 5ویں منزل پر بنے اس خوبصورت رائل اپارٹمنٹ کا فی رات کرایہ 26 ہزار ڈالر ہے- 4,834 اسکوائر فٹ پر پھیلے اس اپارٹمنٹ میں 4 بیڈ روم٬ 4 مکمل باتھ روم٬ دو لاؤنج٬ ایک آفس اور ایک کچن موجود ہیں- اس اپارٹمنٹ کو خوبصورت رنگ کے فرنیچر سے آراستہ کیا گیا ہے جس میں ہلکے اور تیز جامنی رنگ کا استعمال کیا گیا- اس اپارٹمنٹ کے باتھ روم کو اٹلی کے ماربل سے مزین کیا گیا ہے-

image


Presidential Suite, Hotel Cala di Volpe
یہ شاندار اپارٹمنٹ اٹلی کے علاقے Costa Smeralda میں Hotel Cala di Volpe میں واقع ہے- اس اپارٹمنٹ میں 3 بڑے کمرے٬ ایک فٹنس ایریا٬ پرائیوٹ سوئمنگ پول٬ ایک نمکین پانی کا پول موجود ہیں- اس کے علاوہ ایک بہت بڑا ٹیرس بھی موجود ہے جہاں سے ساحلی علاقے کا خوبصورت نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے- اس کشادہ اپارٹمنٹ کی سجاوٹ بھی اٹلی کے ثقافت کے لحاظ سے کی گئی ہے- اس اپارٹمنٹ کا فی رات کرایہ 27 ہزار 6 سو ڈالر ہے-

image


Penthouse Suite, Beverly Wilshire Four Seasons Hotel
Beverly Hills میں واقع Beverly Wilshire Four Seasons Hotel کے نام سے مشہور ہوٹل میں تعمیر کردہ اس پینٹ ہاؤس کا فی رات کرایہ 25 ہزار ڈالر ہے- 14ویں منزل پر قائم اس اپارٹمنٹ میں لیونگ روم٬ ڈائننگ روم٬ میڈیا روم٬ کچن٬ ماسٹر بیڈروم٬ پاؤڈر روم٬ دو گیسٹ روم موجود ہیں- اپارٹمنٹ کے میڈیا روم کو 55 فلیٹ اسکرین ٹی وی سے آراستہ کیا گیا ہے-

image


Plitvice Lakes National Park, Croatia
ہر سال 10 لاکھ سے زائد سیاح مشرقی کروشیا کے Plitvice نیشنل پارک میں واقع جھیلوں اور آبشاروں کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں- یہ نیشنل پارک 180مربع میل پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی سرحدیں دو چھوٹے یورپی ممالک بوسنیا اور ہرزگوینا سے منسلک ہیں-

image


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

The most important element of a vacation, aside from the destination, is the hotel where you spend your downtime. If you’re going to take a true luxury vacation, of course, it won’t do to have anything less than one of the most expensive hotel suites in the world.