اب بہت جلد موبائل یا ٹیبلیٹ نہیں بلکہ آپ کی آنکھیں
تصاویر کھینچنے اور ڈیٹا ارسال یا موصول کرنے کا کام کریں گی۔
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین سائنس دانوں نے ایل ای ڈی سے
مزئین ایسے آئی لینسز تیار کئے ہیں جس سے مستقبل میں آنکھوں سے تصاویر لینے
اور اسکیننگ وغیرہ کرنے کی جانب پیش قدمی ہوئی ہے۔
|
|
اولسن نیشنل انسٹیٹوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین اس لینس پر کام
کررہے ہیں اور ابھی انہوں نے اس میں ایل ای ڈی ٹیکنالوجی سے لیس لینسز کی
تیاری میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
محقق اونگ پارک کے مطابق نینو میٹریل کے ذریعے لچکدار اور آنکھوں میں پہننے
کے قابل ہائیو سنسر ڈیوائس کی تیاری ممکن ہے۔
|
|
یہ ٹیم پہلی بار ایسا لچکدار اور شفاف مواد تیار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے
جو کانٹیکٹ لینسز کی تیاری میں استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ |