پاس ورڈ بھول جانے کا حل ایک گولی میں

ٹیکنالوجی کمپنی موٹرولا نے انٹرنیٹ صارفین کی ’پاس ورڈ‘ بھول جانے کی عادت کو ختم کرنے کے لیے ایک غیر معمولی حل نکالا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق موٹرولا نے ایک الیکٹرانک ’ٹیٹو‘ متعارف کروایا ہے جو انسانی جلد میں گھس جاتا ہے۔
 

image


اس الیکٹرانک ٹیٹو میں ایک سرکٹ موجود ہوتا ہے جس کے ذریعے آلات انسان کو شناخت کر لیتے ہیں۔

اس الیکٹرانک ٹیٹو کی رواں ہفتے ایک کانفرنس میں رونمائی کی گئی۔ کانفرنس میں ایک تجویز پیش کی گئی کہ صارف کے پاس ورڈ کو تجربے کے طور پر ایک کیپسول میں ڈال دیا جائے اور وہ اسے نگل لے۔

تجویز کے مطابق کیپسول نگلنے سے سگنل انسانی جسم سے باہر نکلیں گے۔
 

image

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیپسول نگلنے کی صورت میں اسے چارج کرنے کے لیے بیٹری کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ یہ انسانی معدے سے ہی چارج ہو جائے گی۔ تاہم موٹرولا کا کہنا ہے کہ اس کیپسول کو جلد فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔ موٹرولا ’پاس ورڈ گولی‘ کا تجربہ کر رہی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Motorola has announced it is looking at alternatives to traditional passwords in a bid to make logging into online sites, or accessing mobile phones, more secure. Among the ideas discussed at the D11 conference in California on Wednesday were electronic tattoos and authentication pills that people swallow.