قابل ِتوجہ تین چیزیں

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
نحمدہ ونصلی ونسلم علٰی رسولہ الکریم

حضوراکرم ﷺ نے فرمایا کہ:
تین چیزیں (آخرت کے مصائب سے ) نجا ت دلا نے والی ہیں....
تین چیز یں ہلاک کرنے والی ہیں ....
تین چیزیں درجہ بلند کرنے والی ہیں ....
اور تین چیز یں (گناہوں کو )مٹانے والی ہیں ۔
٭....منجیات (نجات دلانے والی )یہ ہیں:

اللہ تعالیٰ سے ظاہروباطن (تنہارئی ومحفل یا انفرادی واجتماعی طورپر ) ڈرنا اورتنگ دستی اور تو نگر ی میں میانہ روی اور غصہ وخوشی (ہر حالت ) میں انصا ف کرنا ۔
٭....درجا ت (درجہ بلند کرنے والی )یہ ہیں:
سلا م پھیلا نا ، کھا نا کھلا نا (محتا جوں ، مسکینوں وغیرہ ) اور لوگوں کے سونے کے وقت نماز (تہجد ) پڑھنا ۔
٭....مہلکا ت ( ہلاک کرنے والی ) یہ ہیں:
بخل شدید ، خواہشا ت نفس کی پیروی اور انسا ن کا اپنے آپ کو اچھا سمجھنا ۔
٭....کفا رات (گناہوں کو مٹانے والی ) یہ ہیں:
سخت سردی کے مو سم میں اچھی طرح وضو کر نا اور باجماعت نماز کے لیے (مسجد کی طرف ) جانا ، ایک نماز اداکرنے کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا ۔ (علامہ ابن حجر عسقلانی:انمول ہیرے،مطبوعہ کراچی،ص:25)

Iqbal Ahmed Akhter
About the Author: Iqbal Ahmed Akhter Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.