اﷲ بڑا ہے سب سے بڑا ہے

اﷲ بڑا ہے سب سے بڑا ہے۔ہر بڑائی اور غرور اسے زیبا ہے ہم اس کے بندے ہیں بندہ غلام کو کہتے ہیں۔غلام ہو نے کے با وجود اسکی نا فر مانی ہما را شیوہ ہے۔ہم کبھی کبھار تونا فر ما نی میں حد یں کراس کر جا تے ہیں۔لیکن اس نے اکبر ہونے کے با وجود کبھی اپنی عنا یات سے ہا تھ نہیں کھینچا ہمیں غلامی کی پوری قیمت دیتا ہے۔پھر کیا وجہ ہے کہ ہم برا بر کے لو گوں سے بے رحمی کر تے ہیں ہم فخرمیں انہیں نہا یت حقا رت سے دیکھتے ہیں۔۔۔حا لا نکہ ہم سب برا بر کے غلام ہیں۔کیا غلا موں کو ایسی حر کات زیب دیتی ہیں؟

ہمیں اپنے آقا محمدﷺ سے کتنا پیا ر ہے یہ لفظوں سے ادا کر نے والی با ت نہیں بلکہ دل کی ایک کیفیت ہے۔۔جذ بوں کا ایک رنگ ہے۔۔

اور احسا سات کا عنصر ہے۔۔جس کا اظہار ہما رے عمل سے ہو تا ہے۔ہم آپ کا نام نا می آتے ہی آنکھوں کو جھکا کر بند تو کر لیتے ہیں۔

لیکن وہ محبت کی روشنی آنکھوں میں نظر نہیں آتی جو بھر پور عقیدت کی ہو نی چا ہیے۔دل میں جھا نکنے کی کوشش تو کر تے ہیں لیکن وہ تصویر نہیں دیکھ پا تے۔جس کی محبت کا دم بھر تے ہیں۔سو تے ہو ئے ہم درود پاک پڑھ کر سوتے ہیں لیکن خواب میں وہ ہستی دکھا ئی نہیں دیتی۔جس کے ہم طلب گار ہیں۔آخر کمی تو ہم میں ہو ئی نا ؟۔یہ کمی کہا ں ہے۔اسے اپنے اند ر تلا ش کر یں اور اﷲ اور اسکے رسولﷺ کے فرما ن بردار بند ے بن جا ئیں۔اﷲ سے لولگا کردیکھیں نبی اکرمﷺ کے غلام بن کر دیکھیں پھر دیکھنا دل کی کیفیت کیسے بدلتی ہے۔جب دل میں حب رسول اور اﷲ کی سچی لگن پیدا ہو جا ئے گی تو پھر آپ خود اپنے گھر کی پر یشا نیوں سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے کسی جعلی پیر فقیر کا سہا را نہیں لینا پڑے گا ۔رزق آپ کی تلا ش میں ہو گا جس کی خاطرآپ در در کے دھکے کھا تے پھرتے ہیں۔یہ تو دنیا کی بات ہے اصل زندگی تو مرنے کے بعد شروع ہو نی ہے۔نبی کے غلام کے لیے قبرکو کشا دہ کر دیا جائے گا ایک ایسی خوشبو اس کی قبر کو معطر کر دے گی جو اس نے سا ری عمر دنیا میں سو نگھی نہ ہو گی۔حسا ب کتاب والے فرشتے بغیر حسا ب کتاب کے اس شخص کو جنت کے محل میں لے جا ئیں گے جو اس کے لیے پہلے سے مخصوص کیا گیا ہو گا۔ جنت میں اس شخص کوجوانی کی زندگی عطا کی جا ئے گی جس پر کبھی بڑھاپہ نہیں آ ئے گا۔

خو بصورت حو ریں اس کی خد مت پر ما مور کر دی جا ئیں گی۔جس قسم کا اس کا دل چا ہے گا پھل اور کھانا کھا ئے گا۔یہ ہے اﷲ اور اس کے رسولﷺ کی دنیا میں اطا عت کر نے والے کی شان، دوسری طرف اپنی مرضی کی زندگی گزارنے والے اور نا فرمان شخص کا ٹھکانہ جہنم ہوگا فیصلہ انسان نے کرنا ہے کہ وہ چند دن کی دنیاوی زندگی کی خا طرجھوٹ۔فریب،دھوکہ دہی،زنا کاری۔رشوت ستانی۔ڈاکہ زنی،اور دوسروں کا حق کھا کرجہنم کے گڑھے میں صدا کیلیے پڑا رہنا چا ہتا ہے یا اس کا نٹوں بھر ی زندگی سے بچ بچا کرنبی کا غلام بن کرصدا کے لیے جنت کا حق دار بننا چا ہتا ہے۔ [ چوہد ری عبد للطیف سہو گو جرہ ]
Chohdury Abdul Latif
About the Author: Chohdury Abdul Latif Read More Articles by Chohdury Abdul Latif : 2 Articles with 2043 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.

Allah bara hai sab se bara hai - Find latest Urdu articles & Columns at Hamariweb.com. Read Allah bara hai sab se bara hai and other miscellaneous Articles and Columns in Urdu & English. You can search this page as Allah bara hai sab se bara hai.