دہشت گردی اور ہمارا کردار

اکیسویں صدی میں داخل ہوئے 13سال کا عرصہ ہوگیا ہے اور اس صدی میں انسان کو سب سے زیادہ جس چیزکا سب سے زیادہ سامنا کرنا پڑاوہ ہے دہشت گردی۔ دہشت گردی خواہ وہ کیسی بھی ملک میں ہو لیکن اس کا شکار پوری دنیا میں سب سے زیادہ پاکستان ہوا ہے۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہونے کے ساتھ ساتھ پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ ہے اور یہ اسلام کے نام پر بنا تاکہ مسلمان اپنی زندگی اسلام اور اس کے اصولوں کے مطابق گزار سکیں۔ اسلام میں کسی کا ناحق خون کرنا بھی گنا ہ ہے۔اسلام میں قتل کرنے والے کی بخشش نہیں ہوتی پھر ایک مسلمان کیوں اپنے بھائیوں کا خون کرےگا۔ پاکستان جو امن کا گہوارہ ہے اس کو ایک سازش کے تحت دہشت گردی کا مرکز بنا دیاگیا ہے۔ دنیاکے کسی بھی حصے میں کوئی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہو تو اس کی ذمہ داری فوراً پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ حالانکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر بھی یہ ہی ملک ہوا ہے جوابھی تک دہشت گردی کے خلاف نبردآزما ہے۔

پاکستان میں دہشت گردی میں جو بیرونی اور اندرونی عوامل شامل ہیں وہ تمام ذی شعور انسان بخوبی واقف ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کو جو عناصر ہوا دے رہے ہیں وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ گزشتہ کئی سالوں میں پاکستان میں ہزاروں معصوم شہری اس دہشت ناک دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں۔ کئی گھر اجڑے ، کئی سہاگ اجڑے اور کئی ماوﺅں کی گود خالی ہوگئیں۔ حکومت پاکستان اس کے سد باب کے لیے جو اقدامات کررہی ہے وہ بھی سبھی لوگوں کے علم میں ہے۔ لیکن بحیثیت قوم اور پاکستانی یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم سب مل جل کر اس دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

اس بات کے جواب میں ہمارے اذہان میں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہم نہتے انفرادی طور پر کیونکر دہشت گردی سے نمٹ سکتے ہیں؟ یہ حقیقت تو واضح ہے کہ دہشت گردی میں ملک دشمن اور بیرونی طاقتیں کار فرما ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ان عناصر کو کامیاب بنانے میں اندرونی عناصر بھی شامل ہیں۔ دہشت گرد کوئی خلائی شٹل یا غیبی علم کے ذریعے کامیاب نہیں ہورہے بلکہ وہ ہمارے اردگرد ہی موجود ہوتے ہیں لیکن ہم ان کو پہچانتے نہیں ۔ اگر تھوڑا سا ان لوگوں پر نظر رکھی جائے تو کسی حد تک ہم ان کی غیر انسانی حرکات کو پہچان بھی سکتے ہیں۔

اکثر آپ لوگوں نے میڈیا کے ذریعے یہ سنا یا پڑھا ہوگا کہ کہ پولیس نے چھاپہ مار کر کئی من یاٹن دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیاہے اب سوال یہ ابھرتا ہے کہ مواد کس طرح پاکستان کے کونے کونے میں ذخیرہ ہوتا ہے؟ دراصل انہیں سوالات کے جوابات کے لیے ہمیں اپنی اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہونگی اور اس کے لیے ہمیں کچھ باتیں اپنے ذہین میں رکھنا ہونگی۔
﴿ ہمیں اپنے اردگرد کے افراد پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔
﴿ مشکوک افراد کے متعلق فوراًپولیس کو اطلاع دینا ہونگی۔
﴿ اپنی املاک کو کرایہ پر دیتے ہوئے خاص احتیاط سے کام لیں اور کرایہ دار کے مکمل کوائف اپنے پاس رکھیں اور ان کے جانے کے بعد بھی ریکارڈ اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
﴿ اپنا فون کسی اجنبی شخص کو کال کرنے کے لیے ہرگز نہ دیں۔
﴿ استاد اپنے طالب علموں کو دہشت گردی کے متعلق لیکچر دیںا ور ان کو ذہینی طور پر تیار کریں کہ دہشت گرد ملک کے دشمن ہیںاور ان سے ہم نے اپنے ملک کو بچانا ہے۔
﴿ بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیوں پر نظر رکھیں اور اس کے متعلق فوراًپولیس کو اطلاع دیں۔

اس طرح دہشت گردی کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھ کر اس کو حل کرنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔چند روپوں کے لالچ میں آکر اپنے ملک کی قسمت سے نہ کھیلیں۔ پاکستان کے خیر خواہ لوگ اپنے ملک دہشت گردی نہیں کرسکتے ۔ جن لوگوں کو پاکستان سے پیار ہے وہ تو اس کی خاطر اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ اپنے ملک کی ترقی کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

Aqeel Khan
About the Author: Aqeel Khan Read More Articles by Aqeel Khan: 147 Articles with 122314 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.