15 سال کی عمر میں لڑکے اور لڑکیاں اپنے کیرئیر کا سوچنا
ہی شروع کرتے ہیں مگر ایک امریکی لڑکی نے تو اپنے منفرد آئیڈیے سے خود کو
لکھ پتیوں کی فہرست میں شامل کرا لیا ہے۔
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے جزیرے گلیوسٹن کی رہائشی میڈیسن
روبنسن نے صرف بچوں کے لئے ہوائی چپل یا فلپ فلوپ کے ڈیزائن بناکر خود کو
دولتمندوں کی فہرست میں شامل کرا دیا ہے۔
|
|
یہ لڑکی 8 سال کی عمر سے اس خیال پر کام کررہی تھی اور اپنے دوستوں اور گھر
والوں کی مالی مدد سے اس نے اپنی چپلوں کے نمونے پپیش کئے جو سب کے دلوں کو
بھا گئے۔
اب تو یہ امریکا سے باہر بھی انتہائی مقبول ہوچکی ہیں اور 25 ڈالرز کی ان
چپلوں کے ذریعے وہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران 12 لاکھ ڈالرز کما چکی ہے۔
|
|
ان چپلوں میں ایل ای ڈی لائٹس لگانے کی جدت نے بچوں کو اس طرف زیادہ متوجہ
کیا ہے۔ |