قدرت کی منفرد نشانیاں٬ عجیب وغریب کچھوے

دنیا میں پائے جانے والے تمام رینگنے والے جانوروں میں سے کچھوا ایک ایسا جانور ہے جو سب سے زیادہ مقبول ہے- اور اس کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اسے پالا بھی جاسکتا ہے- جبکہ دنیا کے چند ممالک میں کچھ لوگ اس کے گوشت اور اس کے خوبصورت خول کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں- ان میں زمین اور پانی دونوں پر ہی زندگی گزارنے کی خاصیت ہوتی ہے اور یہ مختلف رنگوں اور سائز میں پائے جاتے ہیں٬ جبکہ چند ایک تو بہت عجیب و غریب دکھائی دیتے ہیں- ایسے ہی چند عجیب و غریب کچھوؤں کی فہرست آپ کے لیے پیش خدمت ہے-
 

10. Spiny Softshell Turtle (Apalone spinifera)
یہ عجیب و غریب نظر آنے والا کچھوا امریکہ٬ کینیڈا اور میکسیکو کے میٹھے پانی میں پائے جانے والے بڑے کچھوؤں کی نسل میں سے ایک ہے- اس کچھوے کی تسلیم شدہ 6 اقسام پائی جاتی ہیں اور ان سب کے سر کے اطراف٬ پاؤں اور خول پر نشانات موجود ہوتے ہیں-

image


9. Leatherback Turtle (Dermochelys coriacea)
بعض اوقات یہ کچھوا ‘lute turtle’ بھی کہلاتا ہے- اور اسے تمام کچھوؤں میں سب سے بڑا کچھوا مانا جاتا ہے- اس کے علاوہ رینگنے والے جانوروں میں یہ چوتھا بڑا جانور سمجھا جاتا ہے- اس کا خول اسے دوسرے سمندری کچھوؤں کی نسبت ممتاز بناتا ہے- کیونکہ اس کا خول اس کی مکمل جلد اور جسم کا احاطہ کیے ہوئے ہے-

image


8. Eastern Long-neck Turtle (Chelodina longicollis)
اس عجیب وغریب کچھوؤں کی فہرست میں اس کچھوے کو شامل کیے جانے کی وجہ صرف اس لمبی گردن کا حامل جسم ہی نہیں ہے بلکہ اس کی چند دلچسپ علامات بھی ہیں- جب یہ کچھوا خطرہ محسوس کرتا ہے تو اس وقت یہ اپنے گلپھڑوں سے انتہائی عجیب و غریب بو والا سیال خارج کرتا ہے- اس کے علاوہ اس کچھوے کی لمبی گردن کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ اپنے سر کو موڑ کے اپنے خول میں جھپا لیتا ہے جبکہ دوسرے کچھوے اپنی گردن کو براہ راست پیچھے کی جانب کھینچتے ہیں-

image


7. Argentine Snake-necked Turtle (Hydromedusa tectifera)
کچھوؤں کی یہ قسم اپنی لمبی گردن کی وجہ سے مشہور ہے- اس کا شمار ان پالتو جانوروں میں بھی ہوتا ہے جن کی سب سے زیادہ تجارت کی جاتی ہے- اس کا آغاز جنوبی امریکہ سے ہوا اور یہ اب برازیل٬ ارجنٹائن٬ پیراگوائے اور یورو گوئے میں پایا جاتا ہے- اس کی لمبائی 11 انچ تک ہوتی ہے جبکہ اس کا خول انتہائی سخت ہوتا ہے-

image


6. Alligator Snapping Turtle (Macrochelys temminckii)
یہ کچھوا میٹھے پانی میں پائے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے کچھوؤں میں سے ایک ہے- یہ عجیب و غریب کچھوا اپنے بڑے جسم٬ بھاری سر٬ لمبے اور موٹے خول کی وجہ سے جانا جاتا ہے- اس کے علاوہ یہ کچھوا ہر چیز کھانے کی وجہ سے بھی مشہور ہے جو کہ یہ سانپوں٬ مگرمچھوں اور دوسرے کچھوؤں سے حاصل کرتا ہے-

image


5. Cantor’s Giant Soft-shelled Turtle (Pelochelys cantorii)
عجیب نظر آنے والا یہ کچھوا میٹھے پانی میں پائے جانے والے کچھوؤں کی اقسام میں سے ایک ہے- اس کے مشہور ہونے کی وجہ وسیع سر٬ چھوٹی آنکھیں٬ ہموار اور زیتون کے رنگ کا خول ہے- یہ 6 فٹ تک لمبا ہوسکتا ہے جبکہ اس کا وزن 100 پونڈ ہوتا ہے- یہ اپنا زیادہ تر وقت ریت کے نیچے گزارتا ہے اور اس وقت اس کا صرف منہ اور آنکھیں دکھائی دیتی ہیں-

image


4. Barbour’s Map Turtle (Graptemys Barbouri)
یہ کچھوا جنوبی الباما٬ جنوب مغربی جارجیا اور فلوریڈا کے مغربی دریاؤں میں پایا جاتا ہے- اس کا نام ایک امریکن herpetologist تھامس باربر کے نام پر رکھا گیا- اس کے خول کی لمبائی اوسطاً 3.5 انچ سے 5.5 انچ تک بڑھ سکتی ہے- اس کی غذا چھوٹی مچھلیوں اور کیڑے مکوڑوں پر مشتمل ہوتی ہے- اگر ان کی لمبائی 4 انچ سے کم ہو تو فلوریڈا میں ان کی خریدو فروخت غیر قانونی ہے-

image


3. Spiny Turtle Heosemys spinosa)
یہ دنیا کا سب سے زیادہ غیر معمولی دکھائی دینا والا کچھوا ہے- یہ پرکشش کچھوا پہاڑی جنگلات میں رہنے کو ترجیح دیتا ہے- اور یہ فلپائن٬ تھائی لینڈ٬ برونائی٬ انڈونیشیا٬ ملیشیا اور سنگاپور کے قریبی علاقوں میں موجود چھوٹی ندیوں میں بھی پایا جاتا ہے- اس کچھوے کو ‘cog-wheel turtle’ بھی کہا جاتا ہے اور اس نام کی وجہ اس کے خول کے اردگرد موجود نوکیلے اور انتہائی تیز کنارے ہیں-

image


2. Indian Flap-shelled (Lissemys punctata)
معصوم نظر آنے والا یہ کچھوا بنگلہ دیش٬ انڈیا٬ میانمار٬ نیپال٬ پاکستان اور سری لنکا میں پایا جاتا ہے- انڈمان اور نکوبار جزائر میں اسے باقاعدہ طور پر پیش کیا گیا- میٹھے پانی میں پائے جانے والے اس کچھوے کے خول کی لمبائی 240 ملی میٹر سے لے 370 ملی میٹر تک ہوتی ہے- اس کی خوراک مچھلیاں٬ مینڈک٬ گھونگھے٬ آبی پودے٬ پھول٬ پتے٬ پھل٬ بیج اور گھاس ہوتی ہے-

image


1. Mata mata (Chelus fimbriatus)
یہ اس فہرست کا سب سے عجیب و غریب کچھوا ہے جو کہ بنیادی طور پر جنوبی امریکہ کے ایمیزون اور Orinoco کے تالابوں میں پایا جاتا ہے- اس کا خول درخت کی چھال کی مانند دکھائی دیتا ہے٬ جبکہ اس کا سر درخت سے گرے ہوئے پتوں کی طرح لگتا ہے- یہ دنیا کے سب سے بڑے کچھوؤں میں سے ایک ہے- ان کے خول کالے اور براؤن بھی ہوتے ہیں جو کہ 18 انچ تک بڑے ہوسکتے ہیں اور ان کا وزن 15 کلوگرام ہوتا ہے-

image


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Among all the reptiles in the world, turtles are the most popular because they can be kept as pets, though others prefer them for their meat and beautiful shells. One of the species that have the ability to live both on land and water, they come in different sizes and colors, while a few are weird-looking as well.