لو جی میاں صاحب تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوگئے

11‏ مئی 2013 کے عام انتخابات میں ن لیگ کی واضح اکثریت سے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ وفاق میں ن لیگ کی ہی حکومت بنے گی -آج 13 سال 8 ماہ بعد ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف صاحب تیسری بار وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہو رہے ہیں اور پنجاب میں جشن کا سماں ہے اور جشن کا یہ سماں صرف پنجاب میں ہے اور کہیں نہیں اور پنجاب کی عوام ہی میاں صاحب سے آس لگا ئے بیٹھی ہے اب دیکھنا ہے کہ عوام کی آس کہاں تک پوری ہوتی ہے-

میاں نواز شریف 244 ووٹ سے وزیراعظم کے لیے نامزد ہوچکے ہیں سوائے پیپلزپارٹی کے ن لیگ قومی اسمبلی میں سب کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی-

ایک کے بعد دوسری جمہوریت آنے سے کیا ملک عوام کی قسمت بدل جائے گی کیا اس جمہوریت سے ملک ‏‎ ‎یورپی یونین کی طرز پر ترقی کرجائے گا ‏ کیا اس نئی جمہوریت میں وطن عزیز تمام پیچیدہ مسائل سے نجات پالے گا -

جولوگ یہ کہتے ہیں کہ میاں صاحب کے آنے سے یا عمران خان کے آنے سے ملک میں بہت بڑی تبدلی آجائے گی یا نیا پاکستان بنائے گے یا خوشحال پاکستان بنائے گے ایسے لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں
یہ وہی پرانے سیاست دان ہیں یہ وہی پرانے سیاسی مداری سیاسی چالوں کے ماہر لوگوں ہے جو ماضی میں ملک پر حکمرانیاں کرچکے ہیں جو ماضی میں اپنے دور اقتدار 1990 اور 1997 میں نیا پاکستان خوشحال پاکستان نہ بناسکے وہ اب کیا نیا پاکستان بنائیں گے-

تبدیلی انقلاب کی باتیں کرنے والے پہلے اپنے اندر تبدیلی اور انقلاب لائیں تبدیلی سے پہلے ہمیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہوگا ہمارے یہاں جمہوریت مراعات یافتہ طبقے کے لیے ہوتی ہے گریبوں کسانوں مزدوروں ہاریوں کے لیے کیوں نہیں ہوتی قارئین ہمارے یہاں جمہوریت کی شاخ پر امن محبت کے پھول کب کھلے گے..

mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 256340 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.