جزیروں کی دنیا: خوبصورت اور دلکش مصنوعی جزیرے

خشکی کا ایسا ٹکڑا جو چاروں جانب سے پانی سے گھرا ہوا ہو اسے جزیرہ کہتے ہیں۔ جزائر کی دو اقسام ہوتی ہیں ایک بر اعظمی جزائر اور دوسرے سمندری جزائر۔ لیکن ہم آج جن جزائر کا ذکر کریں گے وہ قدرتی طور پر نہیں بلکہ مصنوعی طور پر وجود میں آئے ہیں- یہ جزیرے مختلف کمپنیوں نے لوگوں کے عیش و آرام کے غرض سے تعمیر کیے ہیں-
 

Umi Hotaru (Japan)
جاپان میں واقع یہ مصنوعی جزیرہ Umi Hotaru کہلاتا ہے- یہ جزیرہ ایک زیرہ آب سرنگ اور پل کے ساتھ منسلک ہے- اس 9.6 کلومیٹر زیر آب سرنگ کا آغاز جاپانی علاقے کاواساکی سے ہوتا ہے- یہ زیر آب سرنگ اور پل مزید دو اور علاقوں Kanagawa اور Kisarazu کے راستوں سے بھی متصل ہیں-

image


Spiral Island (Mexico)
Spiral Island کے نام سے مشہور یہ جزیرہ میکسیکو میں واقع ہے- اس جزیرے کی تعمیر میں چوتھائی ملین پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال کیا گیا ہے- بدقسمتی سے Richie Sowa کا 1998 میں تعمیر کردہ یہ جزیرہ چند سال بعد ایک طوفان کی نظر ہوگیا- اس وقت یہاں ایک دو منزلہ گھر٬ شمسی توانائی سے چلنے والا چولہا اور خود سے تیارہ کردہ ایک ٹوائلٹ بھی موجود تھا- لیکن رچی نے ہمت نہیں ہاری اور انہوں نے اس کی دوبارہ تعمیر شروع کردی- اس وقت ان کا مقصد اس جزیرے کو بڑے سے بڑا کرنا ہے-

image


Mexcaltitan (Mexico)
Mexcaltitán انسانوں کا تخلیق کردہ ایک چھوٹا سا مصنوعی جزیرہ ہے جو کہ ریاست میکسیکو کے علاقے Nayarit کے ساحلی علاقے میں واقع ہے- اس جزیرے کو اس وقت مزید ترقی دی جارہی ہے اور یہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بنا ہوا ہے- وفاقی حکومت کی جانب سے ایک گاؤں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے- اس جزیرے تک رسائی La Batanza جو ایک بندرگاہ ہے٬ کی طرف سے کشتی کے ذریعے ممکن ہے-

image


The World Islands (UAE)
اس مصنوعی جزیرے کی تعمیر میں 300 افراد نے حصہ لیا- اس کا ڈیزائن دنیا کے نقشے کی مانند تیار کیا گیا- 55 اسکوائر میٹر پر پھیلا یہ جزیرہ دبئی کے ساحلی علاقے سے 6 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے- یہ جزیرہ اپنے مہمانوں کو ایک ناقابل تصور اور ناقابل فراموش تجربے کی پیشکش کرتا ہے- یہاں سے جدید دبئی کا شاندار نظارہ کیا جاسکتا ہے-

image


Khazar Islands (Azerbaijan)
جزیرہ خضر کو Caspian جزیرے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ مصنوعی جزیرہ آذر بائیجان کے علاقے باکو کے جنوب میں دریائے کیسپن پر تعمیر کیا گیا ہے- 3000 ہیکٹر پر پھیلے اس جزیرے کو Avesta کمپنی نے تعمیر کیا ہے- یہاں ایک مکمل شہر آباد کیا جارہا ہے جہاں 1 ملین افراد رہائش اختیار کرسکیں گے- ان رہائشیوں کے لیے 150 اسکول٬ 50 اسپتال اور ڈے کئیر سینٹر٬ لاتعداد پارک٬ متعدد شاپنگ مال٬ ثقافتی سینٹرز٬ مختلف یونیورسٹیوں کے کیمپس٬ فارمولا 1 کا ریس ٹریک اور آذر بائیجان ٹاور بھی ہوگا- یہ سب کچھ ابھی زیر تعمیر ہے-

image


No Man's Land Fort (Britain)
برطانیہ کے ساحل پر واقع یہ عجیب و غریب نظر آنے والا مصنوعی جزیرہ دراصل وکٹورین دور میں فرانسیسی بحریہ کے حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا- لیکن اب یہ ایک لگژری ہوٹل ہے٬ جس میں 21 کمرے٬ 2 ہیلی پیڈ٬ ہیٹڈ انڈور سوئمنگ پول موجود ہے- 2007 میں اسے فروخت کے لیے پیش کیا گیا لیکن خود کمپنی کسی اندرونی ٹوٹ پھوٹ شکار ہوگئی جس کے بعد سے اب یہ ہوٹل فروخت نہیں کیا جاسکا-

image


Orsos Island (a $6 Million Island)
دریا پر بہتے رہنے والا یہ مصنوعی جزیرہ ایک آسٹرین فرم نے تخلیق کیا ہے- اس مکمل جزیرے میں دو ڈیزل انجن نصب کیے گئے ہیں جن کے ذریعے جب چاہو آس پاس کا منظر تبدیل کر لو- یہ جزیرہ ایک آرام دہ گھر کی مانند ہے جس میں 6 کمرے موجود ہیں جو کہ تین منزلوں پر پھیلے ہوئے ہیں- اس جزیرے کا رقبہ 1000 اسکوائر میٹر ہے- اس شاندار جزیرے کی قیمت 6.5 ملین ڈالر رکھی گئی ہے-

image


Real Madrid Island (UAE)
سنہ 2012 میں اسپین کی سپر فٹبال ٹیم رئیل میڈرڈ نے متحدہ عرب امارات میں 1 ارب ڈالر کی لاگت سے لگژری ریزورٹ کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا- اور یقینی طور پر یہ جزیرہ ایک منفرد مقام پر تعمیر کیا جائے گا- تفصیلات کے مطابق اس ریزورٹ میں فٹبال کے شائقین کے لیے ایک تھیم پارک٬ دو بلند و بالا ہوٹل٬ دو لگژری ولا٬ 10 ہزار سیٹوں سے آراستہ فٹبال اسٹیڈیم جس کا رخ سمندر کی جانب ہوگا اور ایک ہائی ٹیک میوزیم ہوگا- 430,000 اسکوائر میٹر پر پھیلا یہ پروجیکٹ کو ڈیزائن J+H BOIFFILS کرے گی اور اسے متحدہ عرب امارات کی شراکت میں تعمیر کیا جائے گا- امید ہے کہ یہ ریزورٹ 2015 تک مکمل ہوجائے گا-

image


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

When you imagine an island nation or floating city, you probably conjure up images of a peaceful, breathtakingly beautiful paradise where locals lounge around in hammocks, frozen cocktails in hand. But real-life artificial islands and floating communities are far more interesting than that, from rickety abandoned oil industry communities in the middle of the ocean to a fort-turned-floating-hotel fit for a Bond villain.