خوبصورت دنیا کے سحر انگیز مناظر

ہماری زمین ہماری سوچ سے بھی کہیں زیادہ خوبصورت اور متاثر کن ہے- یہاں ایسے حسین اور پرکشش قدرتی مناظر موجود ہیں جنہیں بار بار دیکھنے کے باوجود بھی انسان ان کے سحر میں گرفتار ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا- اس آرٹیکل میں دنیا کے خوبصورت ترین مقامات کی چند پرکشش تصاویر جمع کی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد آپ ضرور حیرت زدہ رہ جائیں گے-
 

image
جہاں تک نظر جائے صرف خوبصورت رنگ ہی بکھرے نظر آتے ہیں- یہ چین کا علاقہ Danxia landform ہے-
 
image
یہ پرکشش ساحل فرانس کا ہے جسے Alabaster Coast کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
دل شاید مشکل ہی مانے کہ یہ مقام بھی اسی دنیا کا ایک حصہ ہے- Devetashka کے نام سے مشہور یہ غار بلغاریہ میں واقع ہے-
 
image
واقعی دنیا انسان کے تصور سے بھی کہیں زیادہ خوبصورت ہے- بےپناہ حسن سے مالا مال یہ فلپائن کا Palawan جزیرہ ہے-
 
image
کسی جادوئی دنیا کا منظر پیش کرتا یہ حسین و جمیل غار ویتنام میں واقع ہے- اس غار کو ماؤنٹین ریور کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
قدرت کا یہ عظیم شاہکار Doñana نیشنل پارک ہے جو کہ جنوبی اسپین کے علاقے Andalusia میں واقع ہے-
 
image
یہ سحر انگیز منظر امریکہ کی ریاست Utah کے Zion نیشنل پارک کا ہے-
 
image
یہ ناروے کا 39واں بڑا آبشار ہے٬ اس خوبصورت اور بے انتہا حسین آبشار کو Seven Sisters Waterfall کے نام سے پکارا جاتا ہے-
 
image
سوئزرلینڈ سیاحت کے حوالے سے ایک مقبول ترین ملک ہے- Sanetsch Pass سوئزرلینڈ کا ایک پرکشش پہاڑی علاقہ ہے-
 
image
پاکستان بھی قدرتی مناظر کی دولت سے مالا مال ہے اور یہاں بھی لاتعداد خوبصورت سیاحتی مقامات موجود ہیں- یہ سحر انگیز منظر Chitta Katha جھیل کا ہے جو کہ سطح سمندر سے 13500 فٹ کی بلندی پر ہے- یہ جھیل آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں واقع ہے-


More Interesting Pictures
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Our planet is far more impressive than we could imagine. It has the power to build landscapes that amaze us even after seeing them a few times. In this article I have gathered pictures of places in our beautiful world that are simply amazing and must be seen.