آپ کی سوچ سے پرواز کرنے والا ہیلی کاپٹر

ایک عرصے سے سائنسدان دماغ اور میشنوں کے درمیان اس طرح کے رابطے پر کام کررہے ہیں جس کے ذریعے مخلتف اشیا کو صرف ذہن اور سوچ کے زریعے کنٹرول کیا جاسکے۔ ان تحقیقات کی پشت پر انسان کی یہی خواہش ہے کہ کسی طرح اعضا سے محروم افراد کی مدد کی جاسکے یا فالج کے شکار مریضوں کی سوچ کو آواز دی جاسکے اور وہ ایک حد تک اشیا کو استعمال کرسکیں۔

ڈان نیوز کے مطابق اب سے چند برس قبل ڈیوک یونیورسٹی کے نیورو ماہر میگوئل نائیکولیلس نے رپورٹ پیش کی تھی جس میں ایک بندر کی کھوپڑی پر الیکٹروڈز لگا کر اس کی سوچ سے روبوٹ کی چال کو کنٹرول کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کم تکلیف دہ طریقوں میں کمرشل دستیاب ہونے والے الیکٹراینسفیلوگرافی ( ای ای جی) پر مشتمل ہیڈ سیٹ ہیں جسے پہن کر دماغی سگنل کے زریعے ویڈیو گیمز کھیلے جاسکتے ہیں۔
 

image


اب یونیورسٹی آف منی سوٹا کے بایومیڈیکل انجینیئرنگ شعبے سے وابستہ ایک ٹیم نے صرف ذہن میں ہاتھوں کی حرکات سوچنے سے ایک ہیلی کاپٹر اُڑانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اس کیلئے ایک خاص ای ای جی ٹوپی تیار کی گئی ہے جس پر 64 الیکٹروڈز نصب ہیں۔ یہ الیکٹروڈز پہننے والے کی برقی کیفیت اور اس سے وابستہ حرکتی سگنلز ( موٹر سگنلز) کو نوٹ کرکے اسے الیکٹرونک سگنلز میں بدلتے ہیں۔

یہ سگنلز پھر ایک کمپیوٹر تک جاتے ہیں جو سگنل کو کمانڈ میں تبدیل کرتا ہے اور وائی فائی کے ذریعے اسے ہیلی کاپٹر تک بھیجا جاتا ہے اور ہیلی کاپٹر ہدایات کے تحت پرواز کرتا ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے رضاکاروں سے کہا کہ وہ کسی چیز کا تصور کریں، مثلاً اپنے سیدھے ہاتھ کی مٹھی کو سوچیں تو ہیلی کاپٹر دائیں جانب پرواز کرتا ہے۔ اگر آپ دونوں ہاتھوں کی مٹھیوں کو تصور کریں گے تو ہیلی کاپٹر اوپر کو اُٹھے گا۔ یہ تحقیق منگل کے روز جنرل آف نیورل انجینیئرنگ میں شائع ہوئی ہے۔
 

image


ماہرین پُرامید ہیں کہ دماغ۔ کمپیوٹر روابط ( برین کمپیوٹر انٹرفیس) سے ایسے روبوٹ تیار کئے جائیں گے جو معذوری کے شکار افراد یا اعصاب کی خرابی کے مریضوں کی مدد کرکے انہیں بہت حد تک خود مختار بناسکیں گے۔

تحقیقی ٹیم کے ایک رکن اور یونیورسٹی میں بایومیڈیکل انجینیئرنگ کے پروفیسر بن ہی نے کہا کہ ‘ اس ٹیکنالوجی کو مصنوعی (روبوٹک) اعضا کو حرکت دینے ، وھیل چیئر چلانے اور دیگر آلات کیلئے تیار کیا جائے گا۔’

بن نے کہا کہ انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ محض سوچ سے ہیلی کاپٹر اُڑانے کا تجربہ کیا گیا ہے اور اس کے لئے دماغی اشاروں کیلئے کوئی تکلیف دہ طریقہ استعمال نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بندروں پر کئے گئے تجربات خاصے حوصلہ افزا رہے ہیں اور توقع ہے کہ ان تحقیقات سے معذور افراد کو امید کی ایک نئی روشنی مل سکے گی۔

YOU MAY ALSO LIKE:

A remote controlled helicopter has been flown through a series of hoops using the power of the human mind. The feat was achieved by U.S. researchers who are hoping to develop future robots that can help restore the independence of paralysed victims and those suffering from neurodegenerative disorders.