آنکھیں قدرت کی ایسی نعمت ہیں جس کا کوئی نعم البدل نہیں،
بڑھتی عمر کےساتھ نظر کا کمزور ہونا عام بات ہے، آنکھوں کی حفاظت نہ کی
جائے تو کم عمری میں بھی آنکھوں کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
ٹی وی اور کمپیوٹر جدید دور کی ایجادات ہیں، ان کے بے جا استعمال سے آنکھوں
کے مسائل مزید بڑھ جاتے ہیں، ایسے میں آنکھوں کو مزید حفاظت اور احتیاطی
تدابیر کی ضرورت پڑتی ہے۔
|
|
چند تدابیر کے ذریعے آپ نہ صرف نظر کو کمزور ہونے سے بچاسکتے ہیں بلکہ
بینائی کو مزید تیز کرسکتے ہیں۔
چار عدد بادام ،چٹکی بھر سونف اور ذرا سی مصری لے کر رات کو سوتے وقت منہ
میں ڈال کر چبائیں مگر پانی ہرگز مت پئیں، ایسا کرنے سے آنکھوں کی بینائی
تیز ہوتی جائے گی۔
روزانہ رات کو سوتے وقت سرسوں کےتیل کے چند قطرے آنکھوں پر لگا کرمالش
کیجئے، اس طرح نہ تو نظر کمزور ہوگی اور نہ ہی آنکھوں کی بیماری لاحق ہوگی۔
گاجر کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں،اس سے آنکھوں کی بینائی بڑھاپے میں
بھی خراب یا کمزور نہیں ہوگی۔
|
|
آنکھوں میں درد ہو تو تھوڑی سی روئی کو گرم دودھ میں ڈبو کر آنکھوں کے ارد
گرد ٹکور دیں، آنکھوں کا درد دور ہوجائے گا۔
آنکھوں میں زرا سا شہد ڈال لیں اور پھر پندرہ بیس منٹ بعد آنکھیں دھولیں ،
آنکھوں کا درد دور ہوجائے گا اور بینائی میں اضافہ ہوگا۔
خالص دودھ کی ملائی کسی کپڑے پر رکھ کر آنکھوں پر باندھ دیں اور اس دوران
کم از کم پانچ گھنٹے تک آنکھیں بند رکھیں، ایسا آنکھوں کیلئے فائدہ مند
ہوگا۔
|