ہالینڈ اپنے قدرتی مناظر کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور
ہے- اس ملک کو پھولوں کا ملک بھی کہا جاتا ہے- چونکہ اس ملک کا ایک چوتھائی
حصہ سطح سمندر سے نیچے واقع ہے لہٰذا لوگوں کو دشواریوں سے بچانے کے لیے
ہزاروں کی تعداد میں پل تعمیر کیے گئے ہیں-
|
|
یہاں کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ملک میں جھیلوں اور سمندر کے پانی کی
موجودگی کی وجہ سے ائیرپورٹ بھی منفرد انداز میں تعمیر کیا گیا ہے- یہ
ائیرپورٹ سطح سمندر سے 4.5 میٹر نیچے واقع ہے- ہالینڈ جسے نیدرلینڈ بھی کہا
جاتا ہے٬ کی سرزمین چونکہ نرم اور بہتر حالات میں ہے لٰہذا اسے سائیکل
سواری کے لیے موزوں ترین سمجھا جاتا ہے-
بہار کے موسم میں یہ ملک رنگ برنگے پھولوں کی وجہ سے پورے جوبن پر ہوتا ہے-
خاص طور پر اپریل اور مئی کے مہینوں میں یہاں قسم قسم کے پھولوں کی خوشبو
عروج پر ہوتی ہے- ہالینڈ سے تقریباً 60 فیصد سے بھی زائد پھول پوری دنیا کو
مہیا کیے جاتے ہیں-
|
|
یہاں بڑی تعداد میں ہوائی چکیاں ہیں جن سے بجلی کی ضرورت پوری کی جاتی ہے-
زان دریا کے کنارے موجود ہوائے چکیوں نے اس ملک کو صنعتی ملک کا درجہ
دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے-
ایمسٹر ڈیم کے جنوب میں واقع ہیگیو نامی شہر خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے-
اسے شاہی خاندان کا خاموش طبع و پرسکون شہر تصور کیا جاتا ہے- یہ ایک چھوٹا
سا مصنوعی طرز کا شہر ہے جسے ایک ڈچ شہری جے ایم میڈرو نے دوسری جنگ عظیم
کے بعد اپنے بیٹے کی یاد میں تعمیر کروایا- یہ ایک جنگی یادگار کے ساتھ
ساتھ فلاحی ادارہ بھی ہے-
|
|
روٹرم کو اس ملک کے جدید شہر کی نظر سے دیکھا جاتا ہے- اس جدید شہر میں
اونچی اونچی عمارتوں کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی بندرگاہ بھی موجود ہے-
یہ ملک اپنے خوبصورت میوزیم کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں مشہور ہے- اس پورے
ملک میں تقریباً 900 کے قریب میوزیم موجود ہیں- جبکہ اکیلے ایمسٹرڈیم میں
42 میوزیم موجود ہیں- ہالینڈ کے سب سے بڑے اور اہم میوزیم میں بہترین فن
پارے موجود ہیں جس میں ڈچ تاریخ سے متعلق تمام مواد موجود ہے-
|
|
یہاں ہیروں کی فیکٹری بھی موجود ہے جہاں ہیروں کی بہترین کٹائی ہوتی ہے-
ملک کے شاہی محل یہاں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں- زراعت کی
پیداوار میں یہ دنیا کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ ہے-
ہالینڈ کے صوبے فرائس لینڈ کی دودھ دینے والی گائیں بھی پوری دنیا میں
مشہور ہیں اور یہاں کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں جتنی تعداد میں لوگ ہیں
اتنی تعداد میں مویشی پائے جاتے ہیں-
|
|
یہاں مکھن بنانے والی فیکٹریوں کی بڑی تعداد موجود ہے- مصنوعی شہر میڈروڈم
میں تقریباً 700 کے قریب ماڈلز موجود ہیں- یہ ماڈل دنیا کے مہنگے ترین
ماڈلز میں شمار ہوتے ہیں- ان کی تعمیر میں 35 ماہرین نے حصہ لیا-
اس مصنوعی شہر میں ایمسٹر ڈیم کے ہوائی اڈے پر کھڑے جہاز٬ ریل گاڑیاں٬ بحری
جہاز اور ہوا میں گھومتی چکی کے ماڈلز شامل ہیں-
|
VIEW PICTURE GALLERY
|
|