زمین خدا کا تحفہ ہے اور اس زمین پر لاتعداد ایسے مقامات
موجود ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد انسان کی سانسیں تھم سی جاتی ہیں- ہر ایک کے
لیے ان مقامات کی سیر کرنا تو ممکن نہیں لیکن انٹرنیٹ ایک ایسا ذریعہ ہے جس
کی مدد سے گھر بیٹھے ہی ان حسین مقامات کو کسی حد تک دیکھنے کا موقع مل
جاتا ہے- آج کا آرٹیکل بھی دنیا کے حسین اور دلکش مقامات پر مبنی ہے-
|
|
امریکہ کے ایک خوبصورت سیاحتی مقام Grand Canyon میں غروب آفتاب کا ایک
شاندار منظر-
|
|
چیک ری پبلک کا علاقہ Orlické hory جہاں سردیوں کے موسم میں ہر طرف برف ہی
برف ہے-
|
|
آئس لینڈ کا Jökulsárlón ساحل جہاں چھوٹے چھوٹے برفانی تودے لہروں سے اپنی
بقا کے لیے ایک جنگ کرتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں-
|
|
رات کا یہ حسین منظر نیپال کے شمال وسطی میں واقع Annapurna بیس کیمپ کا ہے-
یہ پہاڑ 8000 میٹر بلند ہے-
|
|
آئس لینڈ میں واقع ایک خوبصورت آبشار جسے waterfall heaven کہا جاتا ہے-
آئس لینڈ ایک ایسا مقام ہے جہاں انگنت پرکشش نظارے کیے جا سکتے ہیں کیونکہ
یہاں متعدد پہاڑ٬ دریا اور آبشاریں موجود ہیں-
|
|
اس رنگا رنگ مقام کو Rolling hills کہا جاتا ہے- یہ کھیت چاروں موسموں میں
اپنے رنگ تبدیل کرتے رہتے ہیں- یہ جگہ امریکہ کے علاقے Palouse میں واقع ہے-
|
|
Patagonia کے نام سے مشہور یہ خطہ چلی اور ارجنٹینیا میں واقع ہے- اس مقام
کی خوبصورتی کا انحصار بھی یہاں پائے جانے والے اونچے پہاڑوں٬ خوبصورت
وادیوں اور دلکش جھیلوں پر ہے-
|
|
یہ پرکشش منظر کینیڈا کے علاقے برٹش کولمیبا میں واقع Assiniboine
Provincial Park کا ہے- یہاں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پیدل سفر کرنا پڑتا
ہے-
|
|
نیو انگلینڈ کے نام سے مشہور یہ مقام امریکہ کے شمال مشرقی کونے میں واقع
ہے- نیو انگلینڈ 6 ریاستوں کی سربراہی کرتا ہے- ان ریاستوں میں Maine, New
Hampshire, Vermont, Massachusetts, Rhode Island اور Connecticut شامل ہیں-
|
|
گلیشیر نیشنل پارک Montana اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے- اس نیشنل پارک
130 بڑی جھیلیں اور سینکڑوں چھوٹی پہاڑی جھیلیں موجود ہیں- اس کے علاوہ
یہاں سینکڑوں کی تعداد میں آبشاریں بھی پائی جاتی ہیں- |
More Interesting Pictures
|
|