"دعوتِ اسلامی" کا تعارف لکھنے کی حاجت نہیں ہے۔ ایک غیر
سیاسی اور تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر تحریک ہے۔ سو کے قریب ممالک میں
دعوتِ اسلامی کا کام موجود ہے۔ امیرِ دعوتِ اسلامی حضرت مولانا ابو بلال
محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم القدسیہ عصرِ حاضر کے چند ایسے اولیاء
و بزرگانِ دین میں سے ہیں جن کی بات حجت کا درجہ رکھتی ہے۔ کروڑں دلوں کا
چین اور قرار ہیں۔ ان کی عاجزی، انکساری اور عشقِ رسول ﷺ کا یہ حال ہے کہ
مدنی چینل پر لاکھوں لوگ انہیں دیکھ رہے ہوتے ہیں مگر اس کے باوجود وہ اپنی
روایتی سادگی، اتباعِ سنت اور درویشانہ رویہ میں تبدیلی نہیں آنے دیتے۔ یہ
کوئی تصنّع نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔
دعوتِ اسلامی نے زبانی تبلیغ کے ساتھ ساتھ دورِ جدید کے ہر محاذ پر کام کیا۔
نئی ٹیکنالوجی اور میڈیا کا بھرپور استعمال کیا۔ دعوتِ اسلامی اس وقت دنیا
کی واحدجماعت ہے جس کا نظم و ضبط اور انتظام و انصرام جدید دور کے تقاضوں
کے عین مطابق ہے۔ ہر ہر شعبہ میں مستند و ماہر اسلامی بھائیوں کی خدمات
حاصل کی جاتی ہیں۔ تبلیغ، تحقیق، تفتیش، فقہ ، حدیث، تفسیر، سائنس، گونگے
بہرے لوگوں کے مراکز، جیل خانہ جات میں تربیت، تعلیمِ بالغاں، اسلامی بہنوں
کے مراکز، ہسپتال و شفاء خانے، غرباء و مستحقین کی خدمت، اسلامی مدنی
یونیورسٹی کا قیام، جدید خطوط پر طباعت و اشاعت کا کام، پرنٹ میڈیا اور
الیکٹرانک میڈیا میں مدنی چینل جیسے سارے کام دعوتِ اسلامی کی عظمت کا منہ
بولتا ثبوت ہیں۔
انہیں خدمات میں سے ایک اہم خدمت جو وقت اور معاشرہ کی ضرورت ہے وہ "روحانی
علاج" ہے ۔ دعوت ِ اسلامی نے اس کام کو جدید اور مربوط انداز میں پیش کیا
ہے۔ یہ روحانی علاج کا سلسلہ اپنی مثال آپ ہے۔ دنیا بھر میں اس کا کوئی
ثانی نہیں۔ امتِ مسلمہ اپنے ہاتھوں کئیے ہوئے گناہوں کی وجہ سے مبتلائے
مصیبت ہے۔ کوئی بیمار لاچار ، کوئی اولاد کے ہاتھوں بیزار، کوئی صحت کی وجہ
سے پریشان اور کوئی کاروبار میں نقصان کی وجہ سے سکون کھو بیٹھا ہے۔ دعوتِ
اسلامی کے امیر قبلہ شیخِ طریقت مولانا محمد الیاس قادری حفظہ اللہ تعالٰی
کو متعدد مشائخ و بزرگان نے اجازت و خلافت سے نوازا تاہم آپ طریقت میں
سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کے مبارک خاندان ہی کی تعلیمات پر عمل فرماتے ہیں۔
پاکستان کے ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر "تعویذاتِ عطاریہ" کے نام سے بستے/سٹال
قائم ہیں جہاں عمومی طور پر سوائے جمعۃ المبارک روزانہ عصر تا مغرب روحانی
علاج کی خدمات پیش کی جاتی ہیں۔ اس سلسلہ میں قطعاً کوئی فیس یا پیسہ وصول
نہیں کیا جاتا۔ دعوتِ اسلامی کے مراکز میں صرف اسلامی بھائیوں کو ہی روحانی
علاج کے لئیے جانے کی اجازت ہے۔ اسلامی بہنیں یہ خدمت اپنے کسی محرم کو
بھجوا کر حاصل کر سکتی ہیں۔ میں چشم دید گواہ ہوں میری گلی میں رہنے والا
ایک لڑکا جو پیدائشی گونگا اور بہرہ تھا اللہ تعالٰی نے اسے دعوتِ اسلامی
کی برکت سے سننے اور بولنے پر قدرت عطا فرما دی۔ الحمدللہ علٰی احسانہ۔
دعوتِ اسلامی کی یہ خدمت آنلائن بھی دستیاب ہے۔ اس سے اسلامی بہنیں بھی
فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ آنلائن خدمت کے ذریعے آپ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر
جا کر فارم پر کرکے بھجوا دیں، مرکز والے آپ کو ای میل کے ذریعے روحانی
علاج ارسال کر دیں گے۔ اس میں کچھ تاخیر بھی ہو سکتی ہے کیونکہ ہزاروں ای
میلز کا جواب دینا آسان کام نہیں ہوتا۔
دعوتِ اسلامی کی آنلائن روحانی خدمات کے حصول کے لئیے اس لنک پر رابطہ
کریں۔
https://www.dawateislami.net/rohani/ilaaj
اسی طرح روزانہ صبح نو بجے تا اگلی صبح پانچ بجے تک (پاکستان ٹائم) ٹیلی
فون پر بھی استخارہ کیا جاتا ہے۔ اسلامی بہنیں کال نہ کریں بلکہ اپنے کسی
محرم کے ذریعے کال کریں۔ ٹیلی فون پر استخارہ کے لئیے دعوتِ اسلامی کراچی
مرکز کے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے: 00922134858711
یہ لنک اور نمبر میں نے اس لئیے لکھ دئیے کہ بہت سارے اسلامی بھائی اور
بہنیں روحانی علاج کے لئیے جب مجھ سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ ملاقات کا وقت
مانگتے ہیں، یا رابطہ نمبر مانگتے ہیں۔ میں پاکستان سے باہر مقیم ہوں۔ اس
لئیے نہ ہی ملاقات ممکن ہوتی ہے اور نہ ہی رابطہ نمبر عام کیا جاسکتا ہے۔
لہٰذا میں نے دعوتِ اسلامی سے رابطہ کی تفاصیل یہاں درج کر دیں۔ کیونکہ
میرا بھی اسی روحانی خاندان سے تعلق ہے جس سے دعوتِ اسلامی فیض تقسیم کر
رہی ہے۔ مقصد بھی ایک ہے۔ وہ بھی فی سبیل اللہ اور رضائے الٰہی کے حصول کے
لئیے کام کر رہے ہیں اور میرے مرشد کریم رحمۃ اللہ علیہ کی بھی یہی تعلیمات
ہیں۔
ایک انتہائی اہم بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں دعوتِ اسلامی کی کسی مجلس
کا رکن نہیں تاہم میرے شیخِ کریم نائبِ محدثِ اعظم پاکستان، شیخِ الحدیث
التفسیر ، صاحبِ رشد و ہدایت پیر مفتی علامہ محمد عبد الرشید قادری رضوی
رحمۃ اللہ علیہ دعوتِ اسلامی اور امیرِ دعوتِ اسلامی سے بہت بہت محبت
فرمایا کرتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ملتان شریف کے اجتماع میں امیرِ دعوتِ
اسلامی انہیں محبت سے بیان کرنے کی دعوت دیتے اور آپ رحمۃ اللہ علیہ وہاں
بیان فرماتے اور امیرِ دعوتِ اسلامی بھی آپ سے محبت فرماتے۔ حضرت صاحب رحمۃ
اللہ علیہ نے دارلعلوم غوثیہ رضویہ مظہر ِ اسلام سمندی شریف میں نوٹس بورڈ
پر واضح حروف میں حکماً لکھوایا تھا کہ مدرسہ کے تمام طلباء اپنی زندگی
دعوتِ اسلامی کی مدنی ماحول میں گزاریں۔ اپنے شیخِ کریم کے حکم کی تعمیل
میں آج ہم بھی دعوتِ اسلامی سے محبت کا یہ رشتہ نبھا رہے ہیں۔
دعوتِ اسلامی یا امیرِ دعوتِ اسلامی کی طرف سے کسی کو روحانی علاج کی اجازت
نہیں ہوتی۔ صرف مخصوص مراکز پر دعوتِ اسلامی کے تعینات کردہ اسلامی بھائی
ہی یہ کام کرتے ہیں۔ دعوتِ اسلامی میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی کوئی
گنجائش نہیں۔ کچھ لوگ خود کو مولانا محمد الیاس قادری صاحب کا مرید، دعوتِ
اسلامی کا رکن وغیرہ وغیرہ بتا کر کام کر رہے ہیں۔ یہ مثالیں پاکستان اور
بیرونِ پاکستان موجود ہیں۔ یہ بات با لکل واضح ہے کہ جو کوئی دعوتِ اسلامی
کے ماحول اور نظم و ضبط سے ہٹ کر کام کرنے کی کوشش کرے اس سے دعوتِ اسلامی
بیزار ہے۔ پاکستان کے اعلٰی درجے کے نعت خوان اور کئی مفتیانِ کرام دعوتِ
اسلامی کے مراکز سے ہی فارغ التحصیل ہیں مگر جب انہوں نے وضع قطع، لباس اور
معاملات میں دعوتِ اسلامی کے طریقہ کی خلاف ورزی کی تو انہیں بغیر کسی خوف
اور لالچ کے فارغ کر دیا گیا۔ اب وہ لوگ اپنے کاموں میں دعوتِ اسلامی کا
نام استعمال نہیں کر سکتے۔
اسی طرح اس بات کا یقین کر لیں کہ شیخِ طریقت مولانا محمد الیاس قادری دامت
برکاتہم العالیہ کی طرف سے کسی ایسے بندے کو جس کے لباس، وضع قطع اور زندگی
میں دعوتِ اسلامی کے نظم و ضبط کی پاسداری نہ ہو اسے دعوتِ اسلامی کا کوئی
کام بشمول روحانی علاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ میں جو روحانی علاج کی خدمات
پیش کر رہا ہوں اس میں مجھے اپنے پیر خانہ اور بزرگوں کی تائید حاصل ہے۔
مجھے بھی دعوتِ اسلامی کے مرکز کی طرف سے اجازت نہیں ، نہ میں نے حاصل کرنے
کی کوشش کی اور نہ ہی میں کسی بھی جگہ پر دعوتِ اسلامی کا نام استعمال
کرتاہوں۔ باقی بہت سارے بزرگانِ دین کے آستانے موجود ہیں جہاں وہ اپنے اپنے
طریقے کے مطابق دین وسنت کی خدمت
کے ساتھ ساتھ لوگوں کی روحانی تربیت بھی کر رہےہیں۔
مجھ فقیر کی استطاعت میں جو ہے وہ اپنے شیخِ کریم کے قدموں کی دھول کا صدقہ
پیش کر رہا ہوں، اس میں میرا کوئی کمال نہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں
کی تعداد میں احباب کا رابطہ ہوتا ہے۔ ای میلز اور فیس بک پیغامات کے جواب
دینےمیں بعض اوقات تاخیر ہو جاتی ہے۔ اس پر میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔
صبر کا دامن تھامے رکھیں تاکہ یہ فی سبیل اللہ خدمت جاری رہے۔ سکائپ پر مفت
کال ہوتی ہے۔ اس کے ذریعہ رابطہ جلدی اور مسئلہ کی آسانی سے سمجھ بھی آجاتی
ہے۔ میری رابطہ تفاصیل یہ ہیں۔
Email: [email protected]
Skype: mi.hasan
Facebook pPages: https://www.facebook.com/elaj.roohani
https://www.facebook.com/iftikharulhassan.rizvi |