چینی صوبے نان ینگ میں ایک کسان نے دعویٰ کیا کہ اسے
خلائی مخلوق دکھائی دی ہے۔ یہی نہیں بلکہ کسان کا کہنا تھا کہ اس نے کرنٹ
کے ذریعے خلائی مخلوق کو قابو بھی کر لیا ہے۔
|
|
کسان نے خلائی مخلوق کی تصاویر انٹرنیٹ پر جاری کیں تو علاقے میں کھلبلی مچ
گئی۔ پولیس نے کسان سے تفتیش کی تو اس نے نقلی خلائی مخلوق بنانے کا اعتراف
کر لیا۔
|
|
کسان نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ربڑ، تاروں اور گلو کی مدد سے یہ مجسمہ
بنایا۔ مجسمہ بنانے کے بعد اس نے مشہور کر دیا کہ خلائی مخلوق اس کے
خرگوشوں کے پنجرے میں پھنس گئی ہے۔ کسان کو خوف وہراس پھیلانے کے جرم میں
پانچ دن قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ |