نوجوان 15ویں منزل سے گر کر بھی محفوظ

کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، یہ کہاوت ایک مرتبہ پھر اس وقت سچ ثابت ہوگئی جب نیوزی لینڈ میں ایک نوجوان عمارت کی پندرہویں منزل سے گرنے کے باوجود بھی معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
 

image


ایک برطانوی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ ٹام اپنے چودھویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ کی چابی اندر ہی بھول آیا جس کے حصول کے لیے اس نے پندرہویں منزل سے اپنے پڑوسی کے فلیٹ کی بالکونی سے اپنے فلیٹ میں اترنے کی کوشش کی تو وہ نیچے گر گیا۔

اس حادثے کے رونما ہونے کے فوراً بعد ٹام کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
 

image

ڈاکٹروں کے مطابق ٹام نہایت خوش قسمت انسان ہے کیونکہ اتنی بلندی سے گِرنے کے باوجود ٹام کا زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A young Briton who is lucky to be alive after falling 13 storeys from a New Zealand apartment block admitted today: 'I can't remember a thing about it.' But Englishman Tom Stilwell, 20, from Brighton added: 'Everyone tells me I'm a very lucky man to have survived.