عام سائیکل طیارے میں تبدیل

ٹریفک جام، پارکنگ فیس یا سڑک پر دیگر مشکلات اب ماضی کا قصہ بننے ہی والی ہیں کیونکہ اڑنے والی انقلابی سائیکل جو تیار کرلی گئی ہے۔

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے 2 سائنسدانوں نے ایک عام سائیکل کو طیارے میں تبدیل کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
 

image


ایک پنکھے، ایک موٹر اور ایک پیراشوٹ کی مدد سے جان فوڈن اور یانک ریڈ نامی افراد نے عام سائیکل کو اڑنے کے قابل بنا دیا ہے۔

بائیو فیول سے چلنے والے ایک بڑے سے پنکھے کے ذریعے اس سائیکل پر زمین پر 15 میل فی گھنٹہ جب کہ فضاء میں 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا جاسکتا ہے۔
 

image


10 ہزار پاؤنڈز کی یہ سائیکل فضاء میں 4 ہزار فٹ کی بلندی تک جاسکتی ہے اور مسلسل 3 گھنٹے تک پرواز کرسکتی ہے۔
 

image
جی پی ایس ٹریکر کے ذریعے اس سائیکل کو زمین اور فضاء میں منزل کی جانب لے جایا جاسکتا ہے۔
 
 
YOU MAY ALSO LIKE:

When ET took to the sky on a BMX, he made it look like child’s play. This world-first human-powered flying bike, however, has taken a bit of blue-sky thinking to get it off the ground. Comprising an ungainly mix of a bike with wings, a fan, a motor and a parachute, the invention, known as a Paravelo, can reach 4,000ft and speeds of up to 25mph.