سام سنگ کا جدید ترین ٹیبلٹ اور کیمرا

موبائل فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے ایک ایسے ٹیبلٹ کی رونمائی کی ہے جو ونڈوز 8 اور اینڈرائڈ دونوں قسم کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کر سکتا ہے۔

سام سنگ کے حکام کا کہنا ہے کہ ’ایکٹو کیو‘ نامی اس ٹیبلٹ کی سکرین 13.3 انچ ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس ٹیبلٹ میں ایسا کی بورڈ ہے جسے ٹائپنگ کے لیے باہر نکالا جا سکتا ہے اور اسے سٹینڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

image


یاد رہے کہ یہ ٹیبلٹ آسوس کے ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ کے درمیانی ورژن کی رونمائی کے دو ہفتے بعد آیا ہے۔

آسوس کے اس ورژن پر مائیکروسافٹ اور گوگل دونوں آپریٹنگ سسٹم چل سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کے ایک تجزیہ نگار کے مطابق انہیں یہ امید ہے کہ یہ ایسا رجحان ہے جسے آنے والے دنوں میں دوسری کمپنیاں بھی اپنائیں گی۔

ڈے ویز مرفی گروپ کے ٹیکنالوجی کے اہم تجزیہ کار کرس گرین نے کہا ’ایسے میں جبکہ ایک ٹیبلٹ سے دوسرے ٹیبلٹ کے فوائد میں فرق کرنا بہت مشکل ہے اس ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے لیے یہ ایک کفایتی راستہ ہے جس کے ذریعے وہ صارفین کو بیک وقت دونوں چیزیں فراہم کر کے اپنی مصنوعات کی افادیت میں اضافہ کر سکتے ہیں‘۔

image


انھوں نے مزید کہا ’اس کے ذریعے آپ ونڈوز کے سٹینڈرڈ پروگرام کے ساتھ کسی تیسری پارٹی کے پروگرام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی گوگل سسٹم کی ایپلیکشنز بھی آپ کو حاصل ہوں گی۔ یہ حمتی طور پر موبائل اور ٹیبلٹ کی دنیا کا اگلا قدم ہے‘۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ ’ایکٹو کیو‘ میں انٹل کی ہیزویل چپ ہے اور اس کی بیٹری نو گھنٹے تک چل سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے سکرین کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ یہ زیادہ روشن ہو اور باہر سورج کی روشنی میں بھی اس کا استعمال کیا جا سکے۔

لندن میں ایک پریس کانفرنس میں اس نئے ٹیبلٹ کی رونمائی کا اعلان کیا گیا۔

image


سام سنگ نے ایک ٹچ سکرین کمپیوٹر ’ایکٹو ٹیب 3‘ کی نمائش بھی کی۔

’ایکٹو ٹیب 3‘ نامی اس کمپیوٹر کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پتلا ٹیبلٹ ہے اور اس پر ونڈوز 8 کا پورا پروگرام چل سکتا ہے ۔

اس کے علاوہ سام سنگ نے ایک کیمرے ’گلیکسی این ایکس‘ کے بارے میں بھی اعلان کیا ہے۔

اس کیمرے کی خاصیت یہ ہے کہ اس کا لینز تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ اینڈرائڈ ٹیکنالوجی پر چلتا ہے اور اس سے چار جی بی ڈیٹا منتقل کیا جا سکتا ہے۔

image


اس کے ذریعے سمارٹ فون سے زیادہ بہتر قسم کی تصویر لی جا سکتی ہے اور اس میں تصویر اور ویڈیو کو ایڈٹ کرنے کی سہولت بھی ہے جو کہ انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Leading mobile manufacturer Samsung has introduced the Galaxy NX camera and the Active Q, a portable laptop/tablet duo that can switch seamlessly between Windows 8 and Android. According to Fox News, Active Q has a 13.3-inch display with 3,200 × 1,800 pixel resolution.