ہم اور آپ تو آج تک پیٹرول کا استعمال گاڑی یا موٹر
سائیکل چلانے کے لیے کرتے آئے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دنیا
میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو پیٹرول پی کر اپنی زندگی کی گاڑی کو رواں دواں
رکھے ہوئے ہے-
چن دیزیون (Chen Dejun) نام کا ایک چینی باشندہ گزشتہ 4 دہائیوں سے پیٹرول
پیتا چلا آ رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پیٹرول اس کے لیے درد کی بہترین دوا
ہے۔ وہ ہر ماہ تین سے ساڑھے تین لیٹر پیٹرول پیتا ہے۔ |
|
چن نے سن 1969 میں پیٹرول پینا شروع کر دیا تاکہ کھانسی اور سینے میں درد
پر قابو پا سکے کیونکہ کوئی دوا اس میں مددگار ثابت نہیں ہو رہی تھی۔ تاہم
چند ہی گھونٹ پیٹرول پی کر اس کی طبعیت بہتر ہو گئی تھی اس لیے اس نے فیصلہ
کیا تھا کہ پیٹرول پینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شہر چونزین کے ایک اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چن
بالکل صحت مند ہے۔
|
|
چونزین کی طبی یونیورسٹی کے تحت قائم اسپتال کے ذرائع کے مطابق اس کا جسم
پیٹرول کا عادی ہو چکا ہے ورنہ وہ اب تک مر جاتا۔ ہو سکتا ہے کہ پیٹرول درد
کو کم کرتا ہے لیکن درد کی وجہ کو دور نہیں کر سکتا۔
73 سالہ چن جنوب مغربی چین Shuijiang قصبے کی ایک پہاڑی پر کاٹیج میں اکیلا
زندگی بسر کر رہا ہے اور وہ پیٹرول کے حصول کے لیے پہاڑی سے پمپ تک کا سفر
پیدل ہی طے کرتا ہے-
|
|
چن ایک اچھا کاروباری شخص ہے اور وہ پتھروں کا کاٹنے اور بانسوں کی بنائی
کا ماسٹر ہے- لیکن اب اس کی پہچان پیٹرول سے کبھی نہ ختم ہونے والی محبت ہے-
اس لت کے آغاز میں وہ مٹی کا تیل پیا کرتا تھا لیکن کچھ عرصے کے بعد چن نے
پیٹرول پینا شروع کر دیا- چن کا کہنا ہے کا اس کے لیے یہ اندازہ لگنا مشکل
ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اب تک کتنا پیٹرول پی چکا ہے-
|
|
چن کی بیوی یوآن اور اس کے تینوں بیٹے متعدد بار چن کی یہ عادت ترک کروانے
کی کوشش کر چکے ہیں- لیکن یہ تمام کوششیں ان کے خاندانی تعلقات کو کشیدہ
کرنے کا باعث بنیں-
انہی کشیدگیوں اور لڑائی جھگڑوں سے بچںے کے لیے چن گزشتہ 8 سالوں سے ایک
کاٹیج میں تنہا زندگی گزار رہا ہے اور اپنا تعلق پیٹرول سے قائم کیے ہوئے
ہے-
|