زمین کے اوپر تو آپ نے بہت کچھ دیکھا ہوگا مگر کیا کبھی
آپ کو اس بات کا خیال آیا ہے کہ آیا اس کے اندر کیا ہے؟ کچھ ایسی ہی سوچ ایک برطانوی مہم جو کی بھی تھی٬ اور حال ہی میں انہوں نے اپنی ٹیم کے
ہمراہ ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
کرس جیول کی سربراہی میں ایک گروپ نے میکسیکو میں واقع سیسٹیما ہیویٹلا
غاروں کے سلسلے میں ایک میل اندر تک جانے کا ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
|
|
ان غاروں میں داخلے کے لیے 17 راستے ہیں اور اس کے اندر کیا کچھ ہے اس کے
بارے میں آج تک مکمل طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
|
|
اس مہم جو گروپ میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 40 افراد شامل تھے جو
تیراکی، کلائمنگ، ڈیائیو اور ایسے ہی دیگر کاموں میں بھی مہارت رکھتے تھے۔
|
|
7 ہفتے تک جاری رہنے والی مہم کے دوران یہ ٹیم اس ریکارڈ گہرائی تک رہی اور
خصوصاً انھوں نے 10 راتیں زیرزمین رہ کر غاروں میں سو کر گزاریں۔ |