دنیا بھر سے سپر مون کے دلکش نظارے

دنیا کے کئی ممالک میں اتوار کی رات کو آسمان پر ایک ایسا چاند نمودار ہوا جو معمول سے بڑا اور زیادہ روشن تھا۔ ’سپر مون‘ کہلانے والا یہ چاند زمین کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن تھا۔ جو لوگ اس بار سپر مون کے نظارے سے محروم رہ گئے انہیں یہ موقع آئندہ سال اگست میں ہی اب میسر آئے گا۔ جس وقت سپر مون یا زیادہ روشن چاند زمین کے سب سے قریب تھا اس وقت چاند اور سورج کی کششِ ثقل کی وجہ سے پیدا ہونے والے مدو جزر سے سمندری لہریں معمول سے زیادہ بلند تھیں۔
 

image
سنگاپور کے علاقے سپر ٹریز گروو میں لوگ سپر مون دیکھتے ہوئے
 
image
دبئی میں پرنسس ٹاور کے پیچھے سپر مون
 
image
 سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے کاروباری علاقے میں فور ٹاورز کے پیچھے سپر مون کا نظارہ
 
image
امریکی شہر کیلیفورنیا میں لٹل راک میں ایک شخص سپر مون کی روشنی میں مچھلی کا شکار کر رہا ہے
 
image
 امریکی شہر فلوریڈا کی ٹیمپا یونیورسٹی کے مینار کے پیچھے سپر مون
 
image
 ایتھنز کے آثارِ قدیمہ کے پیچھے سپر مون
 
image
 اسرائیل کے قبضے میں مغربی کنارے کا علاقہ صحرا یہودہ میں سپر مون کا نظارہ
 
image
نیویارک میں مجسمہ آزادی کے اوپر سپر مون
 
image
کنساس میں نصب اینجل مورونی کے مجسمے کے پیچھے سے سپر مون کا نظارہ
 
image
بینک آف امریکہ کارپوریٹ ہیڈکوارٹر کے عقب سے طلوع ہوتا ہوا سپر مون


More Interesting Pictures
 

YOU MAY ALSO LIKE:

The biggest and brightest full moon of the year graces the sky today as our celestial neighbor swings closer to Earth than usual. The supermoon will appear 14 percent larger and 30 per cent brighter than normal - the outcome of a cosmic quirk as the moon orbits within about 222,000 miles (357,000 kilometers) of our planet.