تین اعزاز رکھنے والا دنیا کا پہلا کپتان

آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت انگلینڈ کو شکست دے کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چمپیئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا۔

بارش کے باعث 20 /20 اوورز تک محدود رہنے والے ایونٹ کے فائنل میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 130 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم مقررہ اورز میں 124 رنز بنا سکی۔
 

image


بھارت دوسری مرتبہ چمپینز ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوا ہے اور انگلینڈ دوسری مرتبہ چمپینز ٹرافی کا فائنل ہار گیا ہے۔

گزشتہ روز چمپیئنز ٹرافی جیتنے کے ساتھ ہی بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی تینوں آئی سی سی ایونٹ جیتنے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔
 

image


2007 میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چمپئین بھی بھارت رہا اور اس وقت بھارتی ٹیم کی کپتانی مہندرا سنگھ دھونی نے کی- اس کے بعد 2011 میں ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ کا فاتح بھی بھارت ہی ٹھہرا جبکہ اس بار بھی بھارت کی کپتانی دھونی ہی کر رہے تھے-
 

image

خیال رہے کہ 1998ء میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپینز ٹرافی یہ آخری ایڈیشن تھا،پہلی چمپیئنز ٹرافی جنوبی افریقا نے جیتی تھی جب کہ ایونٹ کا آخری ایڈیشن بھارت کے نام رہا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

India, under Mahendra Singh Dhoni's captaincy, have won the ICC World Cup, ICC World Twenty20 and the ICC Champions Trophy - the first captain to have won all three ICC trophies. India beat England by 5 runs in a rain-curtailed final of the 2013 ICC Champions Trophy.