گولی لگنے کے باوجود گول کیپر کھیلتا رہا

بوسنیا میں ایک فٹبال میچ کے دوران گول کیپر نے سر میں گولی لگنے کے باوجود کھیل جاری رکھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ ان کے ساتھ کیا بیت چکی ہے۔

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق اکیاون سالہ گول کیپر ڈوسکو کرٹالیکا بوسنیا کے شہر سراجیو میں میچ کھیلنے میں مصروف تھے کہ اچانک ایک گولی ان کے سر میں گھس گئی اور انہیں پتا بھی نہ چلا۔
 

image


گولی لگنے کے بعد ڈوسکو نے کھیل جاری رکھا تاہم اچانک بازوؤں میں اینٹھن اور بولنے میں دشواری ہوئی تو انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے سر میں 9 ایم ایم پسٹل کی گولی موجود ہونے کا انکشاف کیا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ گولی لگنے کے بعد گول کیپر کے سر سے نہ تو خون نکلا اور نہ ہی انہیں احساس ہوا کہ ان کے سر میں کوئی چیز لگی ہے۔
 

image

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گول کیپر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈوسکو کے سر میں گولی اسٹیڈیم کے قریب ہونے والی ایک تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے وقت لگی ہوگی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A goalkeeper in Bosnia played a 90-minute football game after being shot in the head by a stray bullet, and went on to only concede a single goal for his team. Amateur stopper Dusko Krtalica, 51, was playing in a tournament in the Sarajevo suburb of Boljakov Potok, and soon complained of a headache he assumed was caused by hitting his head on the post while making a save.