سننے میں ہوسکتا ہے کہ ایسا لگے کہ یہ کسی خوفناک فلم کا
اسکرپٹ ہے مگر کیا کریں مصر کے ایک قدیم مجسمے نے چل کر ہر طرف دہشت پھیلا
دی۔ یہ دلچسپ واقعہ مانچسٹر میوزیم میں اس وقت پیش آیا جب ایک مصری مجسمہ
میوزیم میں اپنی جگہ سے آگے پہنچ گیا۔
قدیم مصر میں خدا سمجھے جانے والا ایک مجسمہ 80 سال سے مانچسٹر میوزیم میں
موجود ہے۔ 10 انچ اونچا یہ مجسمہ حالیہ ہفتوں کے دوران اپنی جگہ پر موجود
نہیں پایا جاتا بلکہ یہاں وہاں کھڑا ہوا ملتا ہے۔
|
|
اس بات نے ایسی دہشت پھیلائی ہے کہ میوزیم انتظامیہ تو سمجھنے لگی ہے کہ
فرعون مصر اس مجسمے کو واپس لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔
زیادہ دہشت تو اس وقت پھیلی جب سی سی ٹی وی کیمرے میں نظر آیا کہ یہ مجسمہ
خودبخود 180 ڈگری پر مڑ رہا ہے۔
|
|
یہ مجسمہ رات بھر تو ایک جگہ کھڑا رہتا ہے مگر دن بھر میں آہستہ آہستہ رخ
بدلتا جاتا ہے اور اب سائنسدان یہ معمہ حل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
میوزیم کی دیکھ بھال پر مامور فرد 29 سالہ Campbell Price ہیں اور وہ ایک
روحوں پر اعتقاد رکھنے والے فرد ہیں-
|
|
Campbell کا کہنا ہے کہ “ میں نے محسوس کیا کہ مجسمہ اپنے مقام سے کچھ ہٹا
ہوا ہے اور مجھے یہ بہت عجیب لگا- کیونکہ میں وہ واحد شخص ہوں جس کے پاس اس
الماری کی چابی ہے جہاں یہ مجسمہ رکھا گیا ہے“-
“ میں نے اسے واپس اپنی جگہ پر رکھ دیا لیکن اگلے ہی دن مجسمہ دوبارہ اپنے
مقام سے ہٹ چکا تھا“-
“ قدیم مصر اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ اگر ممی کو تباہ کردیا جائے تو
مسجمے اس کے متبادل کے طور پر روح کے لیے حرکت کرتے تھے- شاید یہی وجہ اس
مجسمے کے حرکت کرنے کی بھی ہو“-
یہ مجسمہ 1800 قبل مسیح میں بنایا گیا جسے 1933 میں میوزیم کو عطیہ کر دیا
گیا تھا-
|
|
سب سے زیادہ پراسرار بات یہ ہے کہ یہ مجسمہ صرف دن کی روشنی میں حرکت کرتا
ہے اور 180 ڈگری سے زیادہ گردش نہیں کرتا-
پروفیسر Cox کا کہنا ہے کہ “ ممکن ہے کہ یہ مجسمہ یہاں آنے والے افراد کے
قدموں سے پیدا ہونے والی ارتعاش کے باعث اپنے مقام سے حرکت کر جاتا ہو- خاص
طور پر وہ افراد جو اس گلاس شیلف کے پاس سے گزرتے ہیں جہاں یہ مجسمہ رکھا
گیا ہے“-
مسٹر Campbell کا کہنا ہے کہ “ ہو سکتا ہے کہ مجسمے کے حرکت کرنے کی وجہ
ارتعاش ہی ہو لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا اور یہ
مجسمہ ایک مدت سے اسی مقام پر رکھا ہوا ہے“-
“ اور کیوں یہ ایک مخصوص سرکل میں ہی گھومتا ہے؟ اگر کوئی اس معمے کو حل کر
لے تو یہ بہت بڑی بات ہوگی“- |
|
|