پاکستان ہمارا ملک جس کی وجہ سے ہماری شناخت ہے اور جو ہے تو ہم ہیں اور جس
کے دشمن چاروں طرف اور ہمارے درمیان بھی موجود ہیں۔ جو پاکستان کی جڑوں کو
اسی درخت پر بیٹھے کھوکھلا کر رہے ہیں۔ وگرنہ پاکستان جیسا عظیم ملک دنیا
میں شاید ہی دوسرا کوئی ہو۔ اسے چاہے میری پاکستان سے محبت کہہ لیں یا
عقیدت کہ پاکستان ہم سے ہے اور ہم پاکستان سے۔
میرا پاکستان آپ کا پاکستان
PAKISTAN.......
2nd largest Salt mine.
5th largest Gold mine.
5th largest Coal reserves.
7th largest Copper mine.
پھر بھی ہم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھیک مانگنے پر مجبور رہتے ہیں
آخر کیوں؟
6th largest Army.
7th with Nuclear Bomb.
پھر بھی ہمارے بیرونی دشمن تو ایک طرف ہم اپنے اندر سے دہشت گردوں کا
مقابلہ کر کے انہیں اب تک شکست فاش اور عبرت کا نشان نہیں بنا پائے آخر
کیوں انکے حمایتی ہمارے آڑے آتے ہیں اور خصوصاً وہ جن کے اکابرین پاکستان
بننے کی مخالفت میں پیش پیش رہتے تھے اور جن کے گھروں سے آج بھی دہشت گردوں
کے جتھے کے جتھے نکل سکتے ہیں اگر حکومت ہمت کرے اور ان کے گھروں کی تلاشی
لے سکے۔
11th largest Wheat producer.
12th largest Rice producer.
پھر بھی ہم اپنی ضرورت کی غذائی اشیا غیروں سے مانگنے پر مجبور رہتے ہیں۔
Still 40 percent hardly get food to eat?
Think......!
"Can Pakistan be a world player today.?"
اگر ہم من حیث القوم کچھ کر سکیں اور اپنے ذاتی اور لسانی اور تعصبی خولوں
سے باہر آجائیں ۔
ہم جو بحیثیت ایک قوم کبھی اس بات پر اتفاق نہیں کر سکے کہ ایک قسم کا بکرا
قربانی کے لیے جائز ہے یا دوسری قسم کا
جو اپنے فروعی مذہبی انتہا پسندوں (خدارا سمجھ لو کہ علمائے حق ہماری سر
آنکھوں پر ) جو کہ ہماری بدقسمتی سے سیاست کے میدان میں بھی اپنے آپ کو بڑا
کھلاڑی سمجھتے ہیں کاش وہ سب مل کر پوری قوم کو ایک ہی دن عید منانے کی
سعادت دلوانے میں کردار ادا کرسکیں۔
کیا سرحد میں عید الگ اور پورے پاکستان میں عید الگ کی سزا تو نہیں جو کبھی
زلزلوں اور کبھی ٣٠ لاکھ دربدر لوگوں کی صورت میں ہماری قوم کے ان افراد پر
نازل ہو رہی ہے۔
خدارا شرم و حیا کرو اور تعصب ختم کرو اور خدا سے ڈرو میں بھی ڈرتا ہوں
اللہ ہم سب کو حق پرست بنا دے آمین |