جمعہ کی فضیلیت اور اہمیت

ہمارے مذہب میں تمام دن اﷲ تعالیٰ کے عطا کردہ ہیں مگر جمعہ کا دن ایک خاص اہمیت رکھتا ہے جمعہ کے دن اﷲ تعالیٰ خاص رحمت اور انعام عطا فرماتے ہیں۔جمعہ کے دن جہنم کی آگ نہیں سلگائی جاتی ۔ جمعہ کے دن مرنے والا خوش نصیب شہید کا درجہ رکھتا ہے اور عذاب قبر سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ جمعہ کی رات دوزخ کے تمام دروازے بند کردیئے جاتے ہیں ۔جمعہ یوم عید ہے ۔جمعہ سب دنوں کا سردار ہے ۔اگر جمعہ کو حج ہو تو اس کا ثواب ستر (70)حج کے برابر ہوتا ہے ۔جمعہ کی ایک نیک عمل کا ثواب ستر(70)گنا ہے اور اسی طرح جمعہ کے دن کے گناہ کا عذاب بھی ستر(70) گنا ہوتا ہے۔اﷲ تعالیٰ نے جمعہ کے فضائل کے بارے میں قرآن شریف میں جمعے کے نام کی ایک پوری سورۃ "سورۃ جمعہ"نازل فرمائی ہے۔اﷲ تعالیٰ سورۃ جمعہ کی آیت نمبر9میں ارشاد فرماتے ہیں جس کا ترجمعہ یہ ہے:-
اے ایمان والوں ! جب نماز کی آذان ہو جمعہ کے دن تو اﷲ کے ذکر کی طرف دوڑو ۔اور خریدوفروخت چھوڑ دو یہ تمہارے لیئے بہتر ہے اگر تم جانو۔

جمعہ کی دن کی خاص عبادات:-
جمعہ کے دن صلاۃ تسبیح نماز جمعہ کی نماز سے پہلے پڑھی جاتی ہے اور عصر کی نماز کے بعد اسی جگہ جہاں آپ بیٹھے ہیں بغیر کسی سے بات کیئے ہوئے دورد اُمی اسی(80)بار پڑھنے سے اسی(80)سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔اور اس کے علاوہ سورہ کہف بھی جمعہ کے دن پڑھنے کا بہت ثواب و اجر ہے۔اور بیشمار نیکیوں کا ثواب ملتا ہے ۔جمعہ کے دن میں تمام مخلوقات وجوہ میں مجتمع(اکھٹی) ہوئی کہ تکمیلِ خلق اسی دن ہوئی حضرت آدم علیہ سلام کی مٹی اسی دن جمعہ ہوئی اور اس دن میں لوگ جمع ہوکر نماز جمعہ ادا کرتے ہیں ان وجوہ سے اِسے جمعہ کہتے ہیں۔اسلام سے پہلے اہل عرب اسے عروبہ کہتے تھے۔حضرت محمد ﷺ نے تقریباً پانچ سو(500) جمعے پڑھے ہیں اس لئے کہ جمعہ بعدِ ہجرت شروع ہوا ۔حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص تین جمعے(کی نماز) سستی کے سبب چھوڑے اﷲ تعالیٰ اس کے دل پر مہر کردیگا جمعہ فرض عین ہے اور اس کی فرضیت ظہر سے زیادہ موکدہ (یعنی تاکیدی) ہے۔

اﷲ تعالیٰ ہمیں جمعہ کی فضیلت اور اہمیت کی سمجھ عطا ء فرمائے اور جمعے کے دن میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔(آمین)۔

Rasheed Ahmed
About the Author: Rasheed Ahmed Read More Articles by Rasheed Ahmed: 36 Articles with 65975 views Software Engineer Qualifi. Master in Computer Science (MCS). .. View More