ہماری یہ دنیا بےشمار پرکشش اور دلچسپ مناظر سے بھری پڑی
ہے- ان میں ان گنت تو قدرت کے عطا کردہ ہیں٬ تو کچھ میں انسان نے اپنی تراش
خراش سے ان رنگینیوں میں مزید اضافہ کیا ہے- جن میں چند مناظر خوبصورتی کے
علاوہ بھی اپنے اندر دلچسپی کا سامان لیے ہوئے ہیں- اس آرٹیکل میں دنیا بھر
کی چند پرکشش تصاویر جمع کی گئی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد آپ ضرور سحر زدہ
رہ جائیں گے-
|
|
آج ہم سب سے پہلے بات کریں گے پاکستان کی- یہ خوبصورت اور رنگارنگ منظر
پاکستان کے معروف سیاحتی مقام بھوربن کا ہے- یہ ایک ہل اسٹیشن ہے اور اس
مقام کے قریب جنگلات ہی جنگلات ہیں-
|
|
یہ حسین منظر کیلیفورنیا میں واقع Mossbrae آبشار کا ہے-
|
|
یہ بلند مقام پیرو کے علاقے لیما میں واقع ہے جسے Paragliding کہا جاتا ہے-
اور اس کی خوبصورتی کی ایک وجہ یہاں سمندر کا ہونا بھی ہے-
|
|
قدرت کا ایک حسین شاہکار Mandarin بطخ- یہ خوبصورت بطخ زیادہ تر شمالی
امریکہ اور مشرقی ایشیا میں پائی جاتی ہے-
|
|
جاپان کا مشہور پل جو Trans-Tokyo Bay Highway کے نام سے جانا جاتا ہے-
|
|
یہ اٹلاٹنک روڈ ہے جو ناروے میں تعمیر کیا گیا ہے- یہ روڈ 8.3 کلومیٹر طویل
ہے-
|
|
یہ حسین منظر Venezuela میں واقع اینجل آبشار کا ہے- اس آبشار کا شمار دنیا
کی بلند ترین آبشاروں میں کیا جاتا ہے- یہ ایک 979 میٹر بلند آبشار ہے-
|
|
یہ فلپائن کا ایک نیشنل پارک ہے جسے Hundred islands کہا جاتا ہے- اس مقام
پر لاتعداد دلکش مناظر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے-
|
|
کولوراڈو میں واقع ایک ٹری ہاؤس کا داخلی راستہ٬ جہاں ہر طرف صرف لکڑی ہی
لکڑی دکھائی دے رہی ہے-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|